
فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں خواتین کے ایک ایسے گروہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو کہ مردوں کو بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس گروہ میں شامل خواتین سادہ لوح شہریوں کو اپنے پیار کے جال میں پھنساتی ہیں پھر انہیں بلیک میل کر کے ان سے رقم بٹورتی ہیں اور اپنے مہنے شوق پورے کرتی ہیں۔
ایک متاثرہ شہری کے مطابق اس گروہ میں شامل خواتین نے اس سے 3لاکھ 60 ہزار سے زائد روپے لوٹے ہیں۔ جس کی اس کے پاس ویڈیو بھی موجود ہے۔ مذکورہ فوٹیجز کو دیکھا گیا تو اس میں خواتین کو پیسے وصول کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اسے بھی پہلے پیار سے بہلایا پھسلایا گیا اور پھر اسے اپنے جال میں پھنسا کر زیادتی کا مقدمہ درج کرا دیا گیا اور پھر اس سے پیسے لیے گئے ہیں۔
ادھر فیصل آباد کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس گروہ میں شامل خواتین پہلے بھی جھوٹے مقدمات درج کرا چکی ہیں۔ ان کا یہی طریقہ ہے پہلے لوگوں سے دوستی کرتی ہیں اور پھر جھوٹے مقدمات سے انہیں ہراساں کرتی اور بلیک میل کرتی ہیں۔
پولیس کے مطابق مذکورہ خواتین متعدد مقدمات میں مدعی اور ملزمہ کے طور پر رجسٹر ہیں، جھوٹے مقدمات کا اندراج ہی ان کی روش ہے، کیس سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mob-balckmail-fsd.jpg