
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہےکہ فیصلہ تو ابھی ہوسکتا ہے مگر نواز شریف اور شہباز شریف عوام کی تکلیف کے بارے میں فکر مند ہیں۔
مریم نواز شریف نے یہ بیان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دیا اور کہا کہ فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہے۔ فیصلہ ابھی اسی وقت ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ عمران خان ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر پر پھینک گیا ہے ، ملک کو تباہ کر گیا ہے اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائے گی، نواز شریف اور شہباز شریف عوام کی تکلیف کے بارے میں فکر مند ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1526550135341457408
واضح رہے کہ اس وقت حکومت معاشی صورتحال کے حوالے سے مشکل فیصلوں سے متعلق کشمکش کا شکار ہے، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے حکومت کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔
تاہم مسلم لیگ ن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ حکومت میں دی گئی سبسڈی کو واپس لینے کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں کہ آیا قیمتوں میں اضافہ کیا جائے یا فوری طور پر انتخابات کی طرف جایا جائے۔
یادرہے کہ مریم نواز نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ حکومت کو عمران کے گناہوں کا ٹوکرا اپنے سر پر نہیں اٹھانا چاہئے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران کو عوام میں جانے دیں عوام بتائیں گے کہ مہنگائی تمھاری وجہ سے ہے، اب یہ الٹے بھی لٹک جائیں انکا سیاسی مستقبل ختم ہوچکا، عوام فتنوں میں الجھنے کے بجائے نوازشریف کو دوتہائی اکثریت دلائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam1121.jpg