Arslan
Moderator
کلاشنکوفیں،5ہزار گولیاں،قیمت صرف3ہزار ڈالر:ویب سائٹ پرجاری اشتہار کا متن
الجزیرہ (ثناء نیوز) افریقی ملک الجزائرکے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ لیبیا کے مقتول لیڈر کرنل معمر قذافی کا متروکہ اسلحہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ \"فیس بک\" کے ذریعے الجزائری باشندوں کو فروخت کیا جا رہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق \'فیس بک\' کے ذریعے چھوٹے چھوٹے اشتہاروں کی صورت میں لیبیائی اسلحے کی تشہیر کی جاتی ہے ۔ فیس بک پر اسلحے کا ایک اشتہار کچھ یوں ہے \"روسی ساختہ 122 کلاشنکوفیں مع 5ہزار گولیاں نہایت عمدہ حالت میں دستیاب ہیں، قیمت صرف3ہزار ڈالرہے ،کم از کم10کلاشنکوفوں کے خواہش مند حضرات رابطہ کریں،اس سے کم تعداد میں سودا نہیں کیا جائے گا\"۔
source
source