
کچھ صحافیوں کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی فہد حسین نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔
فہد حسین نجی ٹی وی چینل کے صدر بن گئے ہیں ۔فہد حسین نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کردیا ہے اس کی منظوری کے بعد وہ نجی ٹی وی چینل کے صدر کے طور پر دوبارہ واپس آجائیں گے۔
فہد حسین انگریزی اخبار ات کے ایڈیٹر بھی رہ چکے ہیں ، فہد حسین معروف کالم نویس بھی ہیں ۔وہ ڈان نیوز سے طویل عرصہ تک وابستہ رہے، اس سے قبل وہ ایکسپریس، دنیا، اے آروائی سمیت متعدد چینلز پر قسمت آزمائی کرچکے تھے۔
شہبازشریف حکومت جب قائم ہوئی تھی تو وہ وزیراعظم کے معاون خصوصی بن گئے تھے ۔ بحیثیت معاون خصوصی انہوں نےتحریک انصاف کے خلاف سخت سٹینڈ لیا اور صحافیوں پرمظالم، ارشد شریف قتل پر حکومت کا دفاع کرتے رہے۔
ذرائع کے مطابق فہد حسین پی این این ٹی وی چینل کے صدر بن گئے ہیں اس سلسلے میں ان کے پی این این ٹی مالکان سے معاملات طے پا گئے ہیں اور وہ اگلے ہفتے نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔
یادرہے کہ پی این این ملک اسدکھوکھرکا چینل ہے جو تحریک انصاف سے منحرف ہوگئے تھے اورن لیگ سے جاملے تھے لیکن الیکشن کمیشن نے انہیں ڈی سیٹ کردیا تھا جس کے بعد وہ ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑکر ایم پی اے بنے تھے۔
صحافی طارق متین کے مطابق فہد حسین اور ملک اسدکھوکھر کے گٹھ جوڑ کا مطلب ہے کہ یہ چینل آنیوالے دنوں میں تحریک انصاف کے خلاف سخت سٹینڈ لے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fahdaiahhas.jpg
Last edited: