اقبال علیہ الرحمہ کےاس شعر میں بہت بڑی حقیقت بیان کی ہے۔ ماہ مبارک ربیع الاول رحمتوں برکتوں اور محبتوں کے فروگ کا مہینہ ہے ۔بدقسمتی سے جس امت کو دنیا کی امامت کا حکم دیا گیا وہ صرف اپنےنبی ﷺ کے یوم ولادت پر لفظی جنگ سے باہر نہیں نکل سکتے۔
مذہبی [FONT=&]غلو و جذباتیت اور متعصبانہ نفرت کا یہ عالم ہے کہ دوسرے مسلک کی ہر بات کی تردید لازم ہے۔چاہے وہ سچی اور کھری بات ہی کیوں نہ ہو۔ ان مذہبی جنونیوں کو امت مسلمہ کے مسائل کا کوئی ادراک نہیں۔ نہ ہی اتحاد کا دعوی اور دعوت دینے والے اپنے اندر نفرت کا اتنا گبار رکھتے ہیں کہ کافر سے اتحاد کر سکتے ہیں مگر دوسرے مسلک کو نہیں دیکھ سکتے۔ کئی جگہ یہی مرزئی احباب کو بھی امداد مہیا کرتے ہیں۔
کاش انکو یہ احساس ہو کہ نبی کریم ﷺ کی ذات امت کی وحدت کی ضمانت ہے مگر پچھلے 15 دنوں کی بحثوں سے آپ واضح نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں مسلمانوں میں اتحاد کی ضامن یہ متبرک و محترم و معظم ہستی ہی وجہ تنازع بن چکی۔
کاش اللہ تعالی ہم مسلمانوں میں یہ سوچ پیدا فرمائے کہ
وائے ناکامی متاع کارواں جاتا رہا
کارواں کے دل سے احساس زیاں جاتا رہا
[/FONT]

- Featured Thumbs
- https://i.ytimg.com/vi/v61gFrhPN2M/hqdefault.jpg