فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کا آغاز شروع

supm1h1h2i1h13.jpg


فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل شروع ہوگیا، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو متفرق درخواست میں آگاہ کردیا,متفرق درخواست میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع ہونے کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے متفرق درخواست میں کہا 9 اور 10 مئی کے واقعات کی روشنی میں 102 افراد گرفتار کیے گئے ہیں، گرفتار افراد کے انصاف کے حق کے لیے فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 3 اگست کے حکم نامے کی روشنی میں عدالت کو ٹرائلز کے آغاز سے مطلع کیا جارہا ہے،
https://twitter.com/x/status/1716037862590906675
درخواست میں کہا گیا فوجی تحویل میں لیے گئے افراد کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952ء اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتارکیا گیا تھا، گرفتار افراد جی ایچ کیو راولپنڈی اور کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث ہیں، گرفتار افراد پی اے ایف بیس میانوالی، آئی ایس آئی سول لائنز فیصل آباد پر حملے میں بھی ملوث ہیں۔

درخواست کے مطابق گرفتار افراد حمزہ کیمپ، بنوں کیمپ اور گوجرانوالہ کیمپ پرحملے میں ملوث ہونے پر تحویل میں ہیں۔

متفرق درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے دوران قصور وار ثابت نہ ہونے والا بری ہو جائے گا اور فوجی عدالتوں میں ٹرائل سپریم کورٹ میں جاری مقدمے کے فیصلے سے مشروط ہو گا۔

درخواست میں بتایا گیا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے بعد جو قصور وار ثابت ہوگا اسے معمولی سزائیں ہوں گی، 9 اور 10 مئی کے واقعات میں ملوث جو افراد جرم کے مطابق قید کاٹ چکے انہیں رہا کر دیا جائے گا جبکہ فوجی ٹرائل کے بعد قانون کے مطابق سزاؤں کے خلاف سزا یافتہ متعلقہ فورم سے رجوع کر سکیں گے۔
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
Sidhi tra marshmallow lga dain.....

Buzdil ki tra pichye reh KR sarye kaam KR rahye aur unfortunately govt, judiciary aur media playing role as a puppet
 

Citizen X

President (40k+ posts)
All judges should be fired and court houses closed. Jb foji ne yah kaam bhi kerna hai to phir tax payer arbon rupay in haramkhor judges aur court mulazmeen per kyun ziya ker raha hai?
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
All judges should be fired and court houses closed. Jb foji ne yah kaam bhi kerna hai to phir tax payer arbon rupay in haramkhor judges aur court mulazmeen per kyun ziya ker raha hai?
yeh waqt hai ke awam bahir nikle or in generals or judges se apne tax ke peso ka hisab in se le.. awam ke tax ke peso par inki ayshia hein.. lekin awam ko relief dene ke bajaye olta awam ko zalil kr rahe hein.
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
کالا شاہ کاکو والا دولے شاہ کا چوہا بھی جلدی ہی انڈر ٹرائل آنے والا ہے۔ بہت جلد انشا اللہ