فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل،اعتزاز احسن نےاہم دستاویزات جمع کرا دیں

11aitatzuzaaafi.jpg

آئین وقانون کے مطابق انصاف کے تقاضے مدنظر رکھ کر ان اضافی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے: اعتزاز احسن کی استدعا

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں پر سماعت بارے اضافی دستاویزات جمع کروا دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عام شہریوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کیخلاف درخواست گزار معروف قانون دان اعتزاز احسن کی طرف سے متفرق درخواست کے ذریعے اضافی دستاویزات جمع کروائی گئی ہیں۔


اعتزاز احسن کی طرف سے متفرق درخواست کے ذریعے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی اضافی دستاویزات میں فوجی عدالتوں میں کارروائی کے طریقہ کار اور قوانین سے متعلقہ آرٹییکلز شامل ہیں جنہیں عدالتی کارروائی کا حصہ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار اعتزاز احسن کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ عام شہریوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کا کیس سپریم کورٹ میں 26 جون کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے جسے جلد نپٹانے میں یہ دستاویزات انتہائی اہم ہیں۔ استدعا ہے کہ ملکی آئین وقانون کے مطابق انصاف کے تقاضے مدنظر رکھ کر ان اضافی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

یاد رہے کہ فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے مقدمات کی سماعت کیخلاف دائر درخواستوں پر 9 رکنی بنچ تشکیل دیا گیا تھا لیکن نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کے بنچ سے الگ ہونے کے باعث اب 7 رکنی بنچ اس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

دو دن قبل کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے حکم امتناع کی درخواست مسترد کر کے 9 مئی واقعات کے بعد گرفتار افراد کا ڈیٹا طلب کیا تھا۔

اٹارنی جنرل منصور اعوان نے سپریم کورٹ کو دلائل دیتے ہوئے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد ملک بھر سے حراست میں لیے گئے افراد کے اعدادوشمار پیش کیے تھے جس کے بعد کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی گئی تھی۔ سپریم کورٹ کے 7 رکنی لارجر بنچ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس منصور شاہ، اعجاز الاحسن، منیب اختر، سید مظاہر علی اکبر، یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہے۔
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Rogue napaak fouj toruring, kidnapping and killing Pakistanis. Bengalis did the right thing with this rogue army.
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
@BilalLatif2_

ملٹری کورٹ ٹرائل کلبھوشن کا کیوں نہیں ہوا؟
مشرف کا جہاز واپس بھیجنے والے کا کیوں نہیں ہوا؟
ڈان لیکس کے کرداروں کا کیوں نہیں ہوا؟
گارگل سے فوج واپس بلانے والوں کا کیوں نہیں ہوا؟
یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے کا نعرہ لگانے والوں کیوں نہیں ہوا؟
لندن میں بیٹھ کر ایک حاضر سروس جرنیل کو دھمکیاں لگانے والے کا کیوں نہیں ہوا؟
جلسوں میں فوج کے خلاف نعرہ لگانے والوں کا کیوں نہیں ہوا؟
سندھو دیش کی دھمکی دینے والوں کا کیوں نہیں ہوا؟
بینظیربھٹو کی شہادت پر ملک جلانے والوں کا کیوں نہیں ہوا؟
اسلام کے نام پر ملک میں جلاو گھیراو کرنے والوں کا کیوں نہیں ہوا؟
فاطمہ جناح کے قاتلوں کا کیوں نہیں ہوا؟
قائد اعظم کو خزاب ایمبولینس دینے والوں کا کیوں نہیں ہوا؟
لیاقت علی خان کے قاتلوں کا کیوں نہیں ہوا؟
ماڈل ٹاون میں حاملہ عورت کے منہ پر گولی مارنے والوں کا کیوں نہیں ہوا؟
انڈیا اسرائیل سے فنڈ لے کر پاکستان کے خلاف کام کرنے والوں کا کیوں نہیں ہوا؟
ٹرائیل کا اصل مقصد عمران خان کو دوبارہ حکومت میں آنے سے روکنا ہے۔۔​
 

Back
Top