فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں:محسن نقوی

mohsan-naqvi-kahn-about-wm.jpg


پنجاب بھر میں 9 مئی کے حوالے سے درج ایک سو اڑتیس مقدمات میں پانچ سو سے زائد خواتین مطلوب ہیں، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں۔ خود گرفتاری دینے کی صورت میں رعایت برتنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کہتے ہیں فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔ پنجاب بھر میں نو مئی کے حوالے سے درج ایک سو اڑتیس مقدمات میں پانچ سو سے زائد خواتین مطلوب ہیں۔


محسن نقوی نے مرد پولیس اہلکاروں کو خواتین کی حراست سے روکتے ہوئے حکم دیا کہ مقدمات میں ملوث خواتین کی گرفتاری لیڈیز پولیس کے ہمراہ یقینی بنائی جائے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوشش کی جائے گرفتار خواتین کو خواتین پولیس اسٹیشن میں ہی رکھا جائے۔ لیڈیز پولیس سٹیشنز میں آکر خود گرفتاری دینے والی خواتین سے رعایت برتنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1659678734977318912
 
Last edited by a moderator:

Munoo Khan

Citizen
He will be hanged till death, for illegally sticking with power..90 days finshed long ago …everyone supporting and acting under him or on his behalf will be hanged aswell…