
رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ پر مریم اورنگزیب کے ردعمل پر سخت جواب دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطاق رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے یوم دفاع کی پریڈ منسوخ کرنے سے متعلق ایک بیان دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پریڈ منسوخی اچھا فیصلہ ہے کیونکہ جوانوں کو ہنسنے سے روکنا اور نہ رکنے پر کوہساربھیجنا ذرا مشکل کام تھا۔
https://twitter.com/x/status/1567014781336387585
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آسمان پہ تھوک کر اپنا منہ گندا کرنے والے اب اپنے ناکام اور فوج دشمن ایجنڈے کو یومِ دفاع کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوجی جوان اپنی قیادت پر فخر کرتے ہیں۔ہنستے وہ اُس پر ہیں جس نے خود اپنی تذلیل کا بندوبست کیا ہواہے اور اپنے مفاد کو ملکی مفاد پر ترجیح دیتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1567065138028584961
فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب کی اس تنقید پر سخت جواب دیتے ہوئے ٹویٹ داغی اور کہا کہ کینڈی کرش بی بی نہ تو آپ آسمان ہیں نہ ہی آپ کی فوج سے کوئی ہمدردی ہے آپ زمین کا وہ کباڑ ہیں جن سے ہر شعور رکھنے والا انسان نفرت کرتاہے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ مجھے آپ کی حالت پر رحم آتا ہے ۔۔۔ سگریٹ فروشی میں ہونیوالی کرپشن اور میڈیا بروکری کا حساب ہو گا۔
https://twitter.com/x/status/1567147467124121602
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13maryamvsfawadkabarr.jpg