
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان میں جرات ہے تو یہ کل عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں۔
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے سے متعلق اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اپوزیشن جرات کرے اور کل ہی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کرے ، انہیں سبزی دال کے بھاؤ پتا چل جائیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنے سے شہباز شریف کا خیال یہ ہے کہ 18 تاریخ کو جو ان پر فرد جرم عائد ہونی ہے وہ آگے چلی جائے گی، مولانا فضل الرحمان سمجھتے ہیں وہ اس حکومت کو گھر بھیج سکتےہیں تو مولانا صاحب آپ کے بازوؤں میں وہ طاقت نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1492183049542455296
انہوں نے کہا کہ آج بھی جو گفتگو اپوزیشن کی جانب سے کی گئی اس سے ان کی اپنی کمزوری کا اظہار ہورہا ہے، میں چیلنج کرتا ہوں آپ عدم اعتماد لائیں جواب میں آپ کو تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور آپ کے اپنے اراکین اسمبلی سرپرائز دیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کسی مائی کے لعل میں یہ جرات نہیں ہے کہ وہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لاسکے، اپوزیشن سیاست میں ان چوہوں کی طرح ہے جن کا خیال ہے کہ چھت پر آواز زیادہ آئے گی تو زیادہ دوڑیں گے تو ہم بچ جائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawad-khan-and-pdm.jpg
Last edited: