
عاصمہ شیرازی ن لیگ کی ترجمان صحافی ہیں، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدی نے عاصمہ شیرازی کو ن لیگ کی ترجمان صحافی قرار دے دیا،
ٹویٹ پر فواد چوہدری نے لکھا کہ سائفر پر صدر نے کیا کہا اور نون لیگ کے ترجمان صحافیوں نے کس طرح صدر کے بیان کو پیش کیا اس سے اندازہ لگا لیں کہ یہ کیسے لوگ ہیں کہ سفید جھوٹ بولنے میں بھی ان لوگوں کو کوئ مسئلہ درپیش نہیں،سیدھی بات ہے اگر عمران خان حکومت سازش سے نہیں ہٹائی گئی تو تحقیقات سے فرار کیوں؟
https://twitter.com/x/status/1579509371306127360
فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ پر عاصمہ شیرازی کے صدر مملکت عارف علوی سے گفتگو کے کلپس بھی شیئر کیے، آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ قائل نہیں ہوں کہ سازش ہوئی لیکن تحفظات پر تحقیقات ہونی چاہییں، مگر میرے شبہات ہیں کہ تحقیق ہو۔
https://twitter.com/x/status/1579689229948706816
انہوں نے کہا کہ فوج کا آئینی کردار ہونا چاہیے۔ میں لفظ نیوٹرل پر بھی بیان نہیں دینا چاہوں گا،آرمی چیف کی تعیناتی مشاورت سے ہونی چاہیے، کوشش ہے کہ معیشت پر کوئی انڈر اسٹینڈنگ ہوجائے،اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ عمران خان کا اپنا تھا، مجھ سے مشورہ ہوتا تو میں مختلف مشورہ بھی دے سکتا تھا۔
Last edited by a moderator: