
رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا ٹوئٹر اکاونٹ رات گئے ہیک ہو گیا، جس کی تصدیق فواد چودھری کی جانب سے خود کی گئی ہے۔
ٹوئٹراکاونٹ ہیک ہونے کے بعد فواد چودھری کے اکاؤنٹ سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تاحال وائرل ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1565804414438440961
اس کے علاوہ پروفائل پکچر پر بھی مولانا فضل الرحمان کی تصویر لگا دی گئی جبکہ کور فوٹو پر ن لیگی قیادت کی تصویر لگا کر انٹروڈکشن میں ن لیگ زندہ باد لکھ دیا گیا۔
مگر اب تحریک انصاف کے رہنما کا اکاؤنٹ بحال ہو گیا ہے اور اس کے بعد انہوں نے وہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد متعدد دیگر ٹوئٹس شیئر کیے ہیں۔متعددٹوئٹس شیئر کیے ہیں۔متعدد دیگر ٹوئٹس شیئر کیے ہیں۔
Last edited by a moderator: