فواد چودھری نے اپنی پارٹی کےرکن اسمبلی اور کزن چودھری فرخ کو بے شرم کہہ دیا

sindh-house-fawad-ff.jpg

وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے کزن اور جہلم منتخب پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی چودھری فرخ الطاف کو بے شرم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چودھری فرخ الطاف پی ٹی آئی کے منحرف ارکان میں شامل ہو کر اپوزیشن کا ساتھ دے رہے ہیں اور ان کی سندھ ہاؤس میں دیگر منحرف ارکان کے ساتھ بیٹھے ہوئے تصویر سامنے آئی ہے۔

مذکورہ تصویر میں چودھری فرخ الطاف کو رمیش کمار کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جو کہ بیٹھے انتہائی انہماک کے ساتھ کسی کی گفتگو سن رہے ہیں۔

چودھری فرخ الطاف کی تصویر ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی جانب سے شیئر کی گئی اور کیپشن دیا گیا کہ وفاقی وزیر فواد چودھری کے کزن چودھری فرخ الطاف بھی سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔ جس کو وزیر اطلاعت و نشریات فواد چودھری نے اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "دو اور بےشرم"۔

https://twitter.com/x/status/1509276020171591681
یاد رہے کہ چودھری فرخ الطاف چودھری الطاف حسین کے بیٹے ہیں جنہوں نے 2018 میں پہلی بار تحریک انصاف کے ٹکٹ پر این اے 66 جہلم 1 سے الیکشن جیتا اور قومی اسمبلی میں پہنچے تاہم اب وہ بھی منحرف ارکان میں شامل ہیں اور حکومت مخالف تحریک کا حصہ بن چکے ہیں۔
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)

Shameless political whores going to the highest bidder.
 
Back
Top