فواد چودھری اور سعد رفیق کی گپ شپ، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

2%D9%81%D8%A7%D9%88%D8%A7%D8%AF%D8%B3%D8%B9%D8%AF%D8%AA%D8%A8%D8%B3%D8%B1%DB%92.jpg

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور اپوزیشن رہنما سعد رفیق کے درمیان گپ شپ سے متعلق سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کاسلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کو بحال کرنے اور عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے اجلاس طلب کیے جانے کے حکم کے بعد آج قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔

اجلاس کے دوران وقفہ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور ن لیگی رہنما سعد رفیق کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دونوں قریب بیٹھ کر گفتگو کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

پریس گیلری سے بنائی گئی اس ویڈیو میں آواز ریکارڈ نہیں ہوسکی جس سے یہ تو واضح نہیں ہوسکا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان کیا بات چیت ہورہی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر پر تبصروں میں یہ تکے لگانا شروع کردیئے ہیں کہ دونوں کن امور پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1512685584908705793
ٹویٹر پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ دونوں میں کیا بات ہورہی ہوگی؟

https://twitter.com/x/status/1512680130233368577
اس کے جواب میں ایک صارف نے لکھا کہ فواد چوہدری سعد رفیق سے کہہ رہے ہیں کہ بٹ کی کچوریاں ذرا زیادہ منگوانا مجھے کل بھی نہیں ملی تھیں۔

https://twitter.com/x/status/1512681951546818563
ایک اور صارف نے کہا فواد چوہدری کہہ رہے ہوں گے کہ جہلم سے مجھے ٹکٹ دیدیں۔

https://twitter.com/x/status/1512681923067486212
ایک اور صارف نے کہا کہ فواد چوہدری اور سعد رفیق ایسے گپ شپ کررہے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں جبکہ آپ ان کی وجہ سے سیاسی مخالفت میں اپنے اردگرد موجود لوگوں سے لڑرہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1512716514587197444
حماد نامی صارف نے لکھا کہ سعد رفیق حکومتی بینچز پر آگئے۔

https://twitter.com/x/status/1512688092364537857
https://twitter.com/x/status/1512772687902433281
https://twitter.com/x/status/1512761256842870791
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
بہتر ہو پارلیامنٹ جلد از جلد الیکشن بارے خود فیصلہ کر لے

باہر خونخوار جج اور میڈیا پار لیامنٹ سمیت پپوری قوم کو نچونے کلیئے پاگل کتوں کی طرح گلیوں میں کھلے پھر رہے ہیں
 

Back
Top