
فواد چوہدری کی گرفتاری اور ان پر قائم مقدمے کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کا مؤقف سامنے آگیا۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کو فرائضِ منصبی سے روکنے کے لیے ڈرایا دھمکایا۔ فواد چوہدری نے ممبران الیکشن کمیشن کو بھی فرائضِ منصبی سے روکنے کے لیے ڈرایا دھمکایا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ادارے کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
https://twitter.com/x/status/1618100610288717825
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر فواد چوہدری کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہوا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے آئینی اداروں کے خلاف شر انگیزی پیدا کرنے کی کوشش کی اور آئینی اداروں کے خلاف لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawashh11i22h.jpg