فوادچوہدری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس نے کیا وضاحت پیش کی؟

fawashh11i22h.jpg

فواد چوہدری کی گرفتاری اور ان پر قائم مقدمے کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کا مؤقف سامنے آگیا۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کو فرائضِ منصبی سے روکنے کے لیے ڈرایا دھمکایا۔ فواد چوہدری نے ممبران الیکشن کمیشن کو بھی فرائضِ منصبی سے روکنے کے لیے ڈرایا دھمکایا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ادارے کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر فواد چوہدری کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہوا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے آئینی اداروں کے خلاف شر انگیزی پیدا کرنے کی کوشش کی اور آئینی اداروں کے خلاف لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars have done 10 times more serious use of force and threats, why no action against them? Such selective actions discredit the reputation of everyone involved in such dramas.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اس تمام اداروں کے سربراہوں کی محبوبہ کی اس سپیچ پو شر انگیزی نہیں ہوئی اداروں کے خلاف؟
اس پر مقدمہ کیوں نہیں بنا؟
 
Sponsored Link