
اپنے ٹوئٹر پیغام میں شیری رحمان نے لکھا کہ آج پھر عدالت سماعت میں "مفرور خان" کو بلاتی رہے گی لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ جس نے کہا تھا "میں گھر پہ نہیں، 7 تاریخ کو عدالت میں پیش ہوں گا" وہ آج پھر عدالتی نظام اور قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ یہی وہ ملک کی اشرافیہ اور مافیہ ہے جو خود کو قانون سے بالا سمجھتی ہے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے کسی بھی مجرم کو اتنی سہولیات اور مراعات نہیں ملتی جتنی "لاڈلے خان" کو مل رہی ہیں ۔ کون سے مجرم کیلئے عدالت پورا پورا دن انتظار کرتی ہے؟ ہمارے رہنمائوں کو پابندی سے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جاتا تھا۔ قانونی اور عدالتی اصول سب کیلئے ایک کیوں نہیں؟
https://twitter.com/x/status/1633004089108844544
انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کیس کی عوامی سماعت کا مطالبہ کرنے والے عمران خان عدالت میں سوالات کا جواب دینے سے کیوں انکار کر رہے؟ ساری عمر چور چور کی سیاست کرنے والے اپنی چوری کا جواب دینے سے کیوں بھاگ رہے؟ توشہ خانہ سے چوری نہیں کی تو عدالت میں تلاشی دینے سے کیوں ڈر رہے؟
شیری رحمان کے اس ٹویٹ پر چوہدری کا ردعمل بھی سامنے آیا اور شیری رحمان کو بین ڈالنے کی ایکسپرٹ ردالی قرار دیدیا۔
شیری رحمان کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے زمانے میں جب امیر لوگوں کے گھر کوئ مر جاتا تھا تو مخصوص خواتین کو بلایا جاتا تھا جن کا کام مرنے والے کے سرہانے پر بین ڈالنا تھا، بین ڈالنے کی ایکسپرٹ ان عورتوں کو ردائیاں کہا جاتا تھا آج کل اپنی سیاست کے سرہانے بین ڈالنے کیلئے ایک پورا گروپ رکھا ہوا ہے۔۔
https://twitter.com/x/status/1633008926114344960
حناربانی کھر کو بھی فوادچوہدری نے ردالی قرار دیدیا
https://twitter.com/x/status/1633009434111758337
ابصاکومل کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب خود اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر ناچتے ہیں اور باتیں ایسے فرماتے یہیں جیسے پتہ نہیں کتنی بڑی انقلابی ہو۔۔۔ اپنا قد دیکھ کر بات کرنی چاہئیے جعلی لبرل
https://twitter.com/x/status/1633000252838928385
ابصاکومل نے ٹویٹ کیا تھا کہ عمران خان صاحب کی امیدوں کا محور صرف اسٹیبلمنٹ ہی تھی ، ہے اور رہے گی۔ دیکھتے ہیں اس مستقل مزاجی سے فوج کو آواز دینے کا کوئی نتیجہ نکلے گا، یا مزید بند گلی میں دھکیلے جائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1633000252838928385
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawasaa11.jpg