فنگر پرنٹ سنسر شوشا یا جدت؟

aazad.mubassir

Minister (2k+ posts)

ایپل نے اپنے نئے فون میں انگلیوں کے نشان کا سنسر نصب کیا ہے اور یہ وہ ٹیکنالوجی ہے جو ہو سکتا ہے کہ پاس ورڈ کے زمانے کو خیر باد کہنے میں اہم قدم ہو۔

آئی فائیو میں ٹچ آئی ڈی سہولت کے باعث اس کا صارف اپنی انگلی کے نشانات کی مدد سے فون کا لاک ختم کرسکے گا اور اس کو مشکل پاس ورڈ یاد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انگلیوں کے نشانات کی ٹیکنالوجی کچھ عرصے سے استعمال کی جا رہی ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے انگلیوں کے نشانات سے سراغ لگانے کا کام سنہ 1901 سے شروع
کیا اور سر آرتھر کونین ڈوئل کو یہ بخوبی معلوم تھا کہ ہر شخص کی انگلی کے نشانات مختلف ہوتے ہیں۔

لیکن اس کے باوجود پاس ورڈز کا استعمال جاری ہے۔

یہ بات نہیں ہے کہ انگلیوں کے نشانات کا سنسر پہلے سے موجود نہیں ہے۔ کاروباری صنعت میں کمپیوٹرز میں یہ عام استعمال میں ہے۔ لیکن سمارٹ فونز میں جیسے موٹرولا ایٹرکس فور جی میں جب اس ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا تو بہت سی مشکلات کا سامنا ہوا۔

تو کیا یہ آئی فون کا سنسر ایک شوشا ہے یا ٹیکنالوجی کی دنیا میں آنے والی جدت کا پیش خیمہ ہے؟

پلینٹ بائیو میٹرکس ویب سائٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر مارک لوکی کے خیال میں یہ جدت کا پیش خیمہ ہے۔ ’موبائل کی صنعت اس وقت کا انتظار کر رہی تھی۔‘

ایپل نے اس سنسر کے کے بارے میں اپنی نیت جولائی 2012 اس وقت واضح کر دی تھی جب اس نے موبائل سکیورٹی کمپنی اوتھنٹک خریدی۔ یہ کمپنی فنگر پرنٹ
سنسر کے چِپ بناتی ہے۔

ساؤتھیمپٹن یونیورسٹی کے پروفیسر مارک نکسن کا کہنا ہے ’ہم سب ہاس ورڈز کے زمانے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔‘

تاہم ان کا کہنا ہے کہ انگلیوں کے نشان سے اپنا فون کا لاک کھولنا آسان تو ہے لیکن اس میں چند رکاوٹیں بھی ہیں۔

فنگر پرنٹ سکیورٹی کو اپنانے والی کمپنیاں کو خدشہ ہے کہ اگر مشین انگلیوں کے نشانات کو نہ پہچان سکے تو کیا ہو گا۔

پلینٹ بائیو میٹرکس ویب سائٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر مارک لوکی کا کہنا ہے کہ ایسا ہونا بدترین صورتحال ہی میں ہو گا۔ ’لوگ دو ہفتے ہی میں اس چیز کو استعمال کرنا چھوڑ دیتے۔‘

سرد موسم، انگلی کٹ جانے کی صورت میں انگلیوں کے نشانات کی نشاندہی کرنے والی مشین کو مشکل ہو سکتی ہے۔

تاہم ایپل کمپنی نے کوشش کی ہے کہ صرف سطح ہی کے نشانات کو سنسر سکین نہ کرے تاکہ یہ مسئلہ کھڑا نہ ہوسکے۔

فنگر پرنٹس سنسر کے بعد اگلی جدت کیا ہو گی؟

http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2013/09/130911_finger_sensors_tech_rh.shtml

Last edited by a moderator:

TONIC

Chief Minister (5k+ posts)
Apple, Google, Microsoft are all doing one job they are giving you devices & software which they are using to check what you do in your life & who you are.

All your data & history which you don't have is with them....
 
Politcs

Then what they do with your data? These companies are making billions of dollars in profit and selling their items to millions of people. yes data can be use for intelligence purposes but this is not their primary objective.Primary objective is to make money and compete with kther large companies. In pakistan everyghing is to do with conspiracy that is why we dont make things but just use them.
 
Quicqsolution

Senator (1k+ posts)

جب 1901 میں یہ لوگ انگلی کہ نشانات پر تحقیق کر رہے تھے اس وقت تو ہم مسلمان ہندو ایک دوسرے کی ماں بہن ایک کرنے میں مصروف تھے۔
 
Raja Farhan Arif

MPA (400+ posts)

agree With you buddy
(bigsmile) you are 100% right. All of these companies keep the reservations in their mind. Before launching the product they test and check them: like in this case they cut the finger of many persons then peel off the skin of many other people to just check that it's still usable. :biggthumpup::biggthumpup:
 
Raja Farhan Arif

MPA (400+ posts)

جب 1901 میں یہ لوگ انگلی کہ نشانات پر تحقیق کر رہے تھے اس وقت تو ہم مسلمان ہندو ایک دوسرے کی ماں بہن ایک کرنے میں مصروف تھے۔

کوئی نہیں بچہ ٹینشن نہ لینے کا- آپ آئی کا فون استعمال کرو۔ اور خوش رہا کرو۔

Quicqsolution

Senator (1k+ posts)

کوئی نہیں بچہ ٹینشن نہ لینے کا- آپ آئی کا فون استعمال کرو۔ اور خوش رہا کرو۔

یہ بچہ 35 سال پہلے تھا۔
اب یہی بچہ آپ جیسوں کو گودی میں بٹھا کر سیر کرواتا ہے۔

آ میرے ببو گوشے۔
 
TONIC

Chief Minister (5k+ posts)
Then what they do with your data? These companies are making billions of dollars in profit and selling their items to millions of people. yes data can be use for intelligence purposes but this is not their primary objective.Primary objective is to make money and compete with kther large companies. In pakistan everyghing is to do with conspiracy that is why we dont make things but just use them.

There are multiple application of the data business, understanding psychology, understanding private lives & intelligence being few.
 
asifukp

MPA (400+ posts)
As far as the winter issue is concerned..at the time of first setup the application ask to scan more then one finger so in case of problem other fingers can be used...