فلم "پی کے" میں دکھایا گیا ایک سین حقیقت میں تبدیل

PK.jpg

بالی ووڈ کی فلم پی کے میں دکھایا گیا ایک سین حقیقت میں رونما ہوگیا ہے، اس سین میں مندر کے چندہ باکس میں گرے ہوئے موبائل فون پر بچاریوں کو قبضہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی مشہور فلم "پی کے" کا ایک دلچسپ سین سچائی میں تبدیل ہوگیا ہے جہاں ایک ہندو پجاری کا آئی فون غلطی سے مندر کے چندہ بکس میں گر گیا۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست تمل نادو کے تروپورور کے کنڈا سوامی مندر میں پیش آیا۔

دنیش نامی پجاری نے انتظامیہ سے درخواست کی کہ باہر سے چندے کی رقم ڈالنے کے دوران اس کا قیمتی آئی فون غلطی سے چندہ کی ہنڈی میں چلا گیا۔ تاہم مندر کے پجاریوں نے ان کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کردی کہ موبائل اب مندر کی ملکیت بن چکا ہے۔

دنیش نے مندر کے ذمہ داروں سے کہا کہ چونکہ یہ ان کی غلطی تھی، انہیں فون واپس کیا جائے۔ مگر ان کی درخواست کو پجاریوں نے صاف رد کردیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مندر کی انتظامیہ نے دنیش کو اس کے آئی فون سے ڈیٹا حاصل کرنے کی اجازت تو دی لیکن خود فون واپس کرنے سے انکار کردیا۔

یہ معاملہ اس وقت تیز ہوا جب کرناٹک کے وزیر پی کے سیکر بابو کو اس بارے میں خبر ملی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مندر کے چندہ باکس میں جمع ہونے والی کوئی بھی چیز، چاہے وہ خود دی جائے یا غلطی سے گر جائے، وہ دیوتا کے حساب میں آتی ہے۔ وزیر نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ مندروں کی روایات کے مطابق عطیہ خانے میں دیے گئے نذرانے کو دیوتا کی ملکیت سمجھا جاتا ہے، اور قوانین ان نذرانوں کو واپس کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔

وزیر نے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ اس معاملے پر محکمہ کے افسران سے بات کریں گے تاکہ دیکھا جا سکے کہ کیا عقیدت مند کو آئی فون کا معاوضہ دیا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ آج کے دور میں مذہبی روایات اور جدید ٹیکنالوجی کے ملاپ کی ایک دلچسپ مثال ہے۔​
 

Back
Top