QaiserMirza
Chief Minister (5k+ posts)
فرنگی کا جو میں دربان ہوتا
تو جینا کس قدر آسان ہوتا
میرے بیٹے بھی امریکا میں پڑھتے
میں ہر گرمی میں انگلستان ہوتا
مری انگلش بلا کی چست ہوتی
بلا سے جو نہ اردو دان ہوتا
جھکا کے سر کو جو ہو جاتا سر میں
تو لیڈر بھی عظیم الشان ہوتا
زمینیں مری ہر صوبے میں ہوتیں
میں واللہ صدر پاکستان ہوتا
(حبیب جالب)
آخری شعر کو حبیب جالب سے معذرت کے ساتھ یوں پڑھا جائے
جاگیریں مری بھی لندن میں ہوتیں
میں واللہ صدر پاکستان ہوتا
تو جینا کس قدر آسان ہوتا
میرے بیٹے بھی امریکا میں پڑھتے
میں ہر گرمی میں انگلستان ہوتا
مری انگلش بلا کی چست ہوتی
بلا سے جو نہ اردو دان ہوتا
جھکا کے سر کو جو ہو جاتا سر میں
تو لیڈر بھی عظیم الشان ہوتا
زمینیں مری ہر صوبے میں ہوتیں
میں واللہ صدر پاکستان ہوتا
(حبیب جالب)
آخری شعر کو حبیب جالب سے معذرت کے ساتھ یوں پڑھا جائے
جاگیریں مری بھی لندن میں ہوتیں
میں واللہ صدر پاکستان ہوتا