
کراچی میں طارق روڈ پر واقع مدینہ مسجد میں علما کے ہمراہ بیٹھ کر اہل تشیع مکتبہ فکر سے متعلق توہین آمیز گفتگو کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی و استحکام اور شیعہ سنی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے عامر لیاقت کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔
https://twitter.com/x/status/1478998987764076544
عامر لیاقت کی گرفتاری سے متعلق ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین ٹویٹس کر رہے ہیں جب کہ اداکارہ مشی خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو کسی ڈاکٹر سے اپنے دماغ کا علاج کروانا چاہیے، عامر لیاقت ایک ذہنی بیمار شخص ہے۔
https://twitter.com/x/status/1479028600024317954
انہوں نے مزید کہا کہ کبھی عامر لیاقت ناگن ڈانس کرتے ہیں، کبھی مذہبی اسکالر بن جاتے ہیں تو کبھی اُلٹی سیدھی باتیں کرتے ہیں۔ ان کو شرم آنی چاہیے، یہ تو ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ ہر عقیدے کی عزت کرے، عامر لیاقت کا منہ ہے کہ کچرے کا ڈبہ جس میں جو آتا ہے آپ بول دیتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1478860458815856647
اداکارہ نے مزید کہا کہ اللہ نے عامر لیاقت کو اتنی عزت دی ہے اور انہوں نے اپنا کیا حال بنا لیا ہے، عامر لیاقت حسین کی ٹیم کو اِنہیں احساس دلانا چاہیے۔
اسی طرح دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی انہیں اس بیان پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فوری جیل میں ڈالا جانا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1478966075152871424
https://twitter.com/x/status/1478994316379004940
https://twitter.com/x/status/1478974130364071936
https://twitter.com/x/status/1478985358029295616
https://twitter.com/x/status/1478996394010624000
https://twitter.com/x/status/1478997788767633409
https://twitter.com/x/status/1478974594103009281
https://twitter.com/x/status/1478991906428239872
دوسری جانب کراچی کے تھانہ سچل ایسٹ میں عامر لیاقت کے اس متنازع بیان کی بنیاد پر مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ رکن اسمبلی نے27 برس پرانے واقعہ کو بنیاد بنا کر شیعہ مکتبہ فکر سے متعلق توہین آمیز گفتگو کی ہے، درخواستگزار نے استدعا کی ہے کہ فرقہ واریت کی دفعات کے تحت عامر لیاقت کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amir-liaqat%20tsh.jpg
Last edited by a moderator: