رات کے تھوڑے سے حصے میں سوتے تھے اور اوقات سحر میں
رات کے تھوڑے سے حصے میں سوتے تھے اور اوقات سحر میں
بخشش مانگا کرتے تھے اور ان کے مال میں مانگنے والے اور نہ مانگنے والے (دونوں) کا حق ہوتا تھااور یقین کرنے والوں کے لئے زمین میں (بہت سی) نشانیاں ہیںاور خود تمہارے نفوس میں تو کیا تم دیکھتے نہیں؟اور تمہارا رزق اور جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے آسمان میں ہے تو آسمانوں اور زمین کے مالک کی قسم! یہ (اسی طرح) قابل یقین ہے جس طرح تم بات کرتے ہو