
عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے اور اس کے بعد کی صورتحال پر آئی ایس پی آر نے ایک واضح مؤقف اپناتے ہوئے پریس ریلیز جاری کی جس پر ردعمل میں اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، کسی فرد پر تنقید ادارے پر تنقید ہرگز نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کبھی ادارے کے خلاف بات نہیں کی، حقیقت تو یہ ہے کہ وہ اداروں کی مضبوطی کی بات کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1588767408486903808
انہوں نے آئی ایس پی آر سے سوال کیا کہ اگر ادارے کا کوئی رکن غلط کام نہیں کرتا تو کورٹ مارشل کیوں کیا جاتا ہے؟ ماضی میں جنرل افسران کا بھی کورٹ مارشل ہو چکا ہے۔ اگر وہ ایسی کارروائیاں کرتے ہیں جن پر کورٹ مارشل ہو سکتا ہے تو ان پر انفرادی طور پر تنقید کیوں نہیں کی جا سکتی؟
https://twitter.com/x/status/1588768134152192000
اسد عمر نے کہا کہ افراد کی تنقید کو ادارے پر تنقید کے برابر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔ ادارہ اپنے لوگون کی جانب سے قوم کے تحفظ کے لیے دی گئی قربانیوں کی بنیاد پر محبت اور احترام کا مستحق ہے۔ ضروری نہیں کہ ہر فرد اس محبت اور احترام کا مستحق ہو۔
https://twitter.com/x/status/1588769010207711233
سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اگر آئی ایس پی آر واقعی یہ جاننا چاہتا ہے کہ شہدا کی حرمت پر سوال اٹھانا کس کو کہتے ہیں تو انہیں موجودہ وزیر دفاع کی قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر کو سننا چاہیے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ادارے نے قوم کی ہڈیوں سے گوشت الگ کر دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1588769574409080833
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asad-umer-imran-khan-ppt.jpg