
اسلام آباد ہائی کورٹ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا کیس خارج کرتے ہوئے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز پر مشتمل لارجر بینچ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت کی۔
عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا کیس ختم ہونے کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ توہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے، سو کیس خارج ہو گیا کہنے کی بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنہ کو معافی ملی ہے۔ درگزر ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1576872987701432327
جس پر فوادچوہدری نے مریم نواز کو جواب دیا کہ عمران خان پر مقدمہ ایک معمولی غلط فہمی پر مبنی تھا مسئلہ آپ کے اربوں روپے کی جائیدادوں کا ہے جس سے آپ کو مکھن سے بال کی طرح نکالا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1576874786332217345
انہوں نے مزید کہا کہ اصل فساد یہ ہے کہ پاکستان کے عوام کے پیسے باپ کے پیسے سمجھ کر معاف ہو رہے ہیں
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryai11h1.jpg