
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کو منی لانڈرنگ کیس میں تبدیل کرتے ہوئے عمران خان کو مرکزی ملزم نامزد کردیا ہے، جس کے بعد عمران خان کی گرفتاری کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کراچی کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو منی لانڈرنگ کیس طلبی کا دوسرا نوٹس بنی گالہ اور زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر بھیجا گیا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 31 اکتوبر کو تمام دستاویزات کے ساتھ ایف آئی اے کراچی میں پیش ہوں۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان دوسرے نوٹس کے بعد بھی ایف آئی اے کراچی میں پیش نا ہوئے تو انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے، عمران خان نے اب تک اپنی حفاظتی ضمانت کیلئے بھی کسی عدالت سے رجوع نہیں کیا ہے، اس کیس میں عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف کے تین دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کے بھی امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔
عمران خان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے الزام عائد کیاکہ بیرون ملک سے کروڑوں روپے کی آنے والی رقم عمران خان نے اسلام آباد کے ایک بینک سے نکلوائی اور خود ہی استعمال کی، یہ اکاؤنٹ بھی عمران خان خود استعمال کرتے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13fiamonyelaundiringkhan.jpg