
حقیقی آزادی کا عزم دیکھ کر یہ گھبرا گئے ہیں،اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرنے حماد اظہر سے کنٹینر پر بحث کے معاملے پر وضاحت دے دی ، انہوں نے تنقیدی ٹویٹ میں لکھا، کل لاہور میں ہوانے والے کلپ کی کل کے لاہور کا اپنے کپتان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حقیقی آزادی کا عزم دیکھ کر یہ گھبرا گئے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھایہ لوگ میرا ایک کلپ چلا رہے ہیں کے اختلافات ہو گئے،اللہ کے بندوں اس وقت مجھے غصہ اس بات پر تھا کے جنریٹر خراب ہو گیا تھا اور دوسرا آنے میں دیر ہو رہی تھی۔
لانگ مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی کنٹرینر پر بحث کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے،جس میں اسد عمر اور حماد اظہر کو بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے، سوشل میڈیا پر تبصرہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان مارچ میں شرکا کی تعداد پر بحث ہوئی۔
مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا پیچ پر بھی اسد عمر اور حماد اظہر کے درمیان بحث کی ویڈیو شیئر کی گئی اور ساتھ کیپشن میں لکھا گیا کہ ناکام ہونے والوں کا کوئی دوست نہیں ہوتا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کسی نے تبصرہ کیا اسد عمر مقامی رہنماؤں پر ناراض ہیں کہ شرکا کی تعداد کم کیوں ہے لیکن ویڈیو کلپ میں کسی قسم کی آواز سنائی نہیں دے رہی۔
اسد عمر کا کہنا تھا معاملہ مارچ میں شامل جنریٹر کی خرابی کے باعث پیش آیا، دوسرا جنریٹر مارچ میں شریک گاڑیوں میں پھنسا ہوا تھا، جنریٹر کو کنٹینر تک پہنچانے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
ہم لاہوریوں کا جوش اور جذبہ دیکھ کر بہت خوش تھے۔
پاکستان تحریکِ انصاف نے اسلام آباد کے لیے لبرٹی چوک لاہور سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کردیا ہے،لانگ مارچ آج شاہدرہ سے براستہ جی ٹی روڑ گوجرانوالا روانہ ہوگا۔