
صحافی و خاتون اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے لاہور جلسے کے دوران اپنے خلاف پلے کارڈ لہرانے والے شہری کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے کو درخواست دے دی ہے جس میں تحریک انصاف کے اس کارکن کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔
غریدہ فاروقی نے اس حوالے سے ایک پیغام جاری کیا جس میں تنبیہ کی ہے کہ اب ان سے متعلق ایسی توہین آمیز چیزیں پھیلانے والوں کو ایف آئی اے میں جانا پڑے گا، انہوں نے اس کے ساتھ ہی امید ظاہر کی ہے کہ ایف آئی اے بھی ایسی حرکت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے گی۔
https://twitter.com/x/status/1518139694273658880
غریدہ فاروقی نے اس حوالے سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس پر بالکل مزید برداشت نہیں کریں گی۔
یاد رہے کہ حالیہ تحریک انصاف کے جلسوں میں عوام کی شرکت پر غریدہ فاروقی نے تنقیدی تبصرے کیے تھے جس پر پی ٹی آئی کارکنان نے انہیں سوشل میڈیا پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا، بعد ازاں لاہور جلسے کے دوران بھی انہیں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ آئیں کارکن انہیں خالی جگہیں دکھا دیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1gharidafiabanner.jpg