
شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں غریب مزدور اپنی اوقات سے زیادہ بجلی کا بل دیکھ کر چل بسا، مقصود کے گھر کا 82 یونٹ کا 41 ہزار روپے کا بل آیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کا زیادہ بل جان لیوا ثابت ہوا، مقصود نامی شہری کو بجلی کا بل زیادہ آیا جس پر دلبرداشتہ ہوکر انتقال کر گیا۔ متوفی مزدور اور دو بچوں کا باپ تھا، مقصود کے گھر کا بیاسی یونٹ کا اکتالیس ہزار روپے کا بل آیا تھا۔
لواحقین نے احتجاج کیا ، مقصود کے والد اور بھائی نے کہا کہ بل درست کروانے گئے لیکن جواب ملا کچھ نہیں ہوسکتا، بوڑھے والد نے حکومت سے اپیل کی کہ اس کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں۔
متوفی مقصود کے بھائی عابد کا کہنا تھا کہ میرا بھائی تین مرلہ کے مکان میں رہائش پذیر تھا ، بجلی والوں کے پاس گئے بل پورا جمع کرانے کا کہہ کر بھیج دیا۔ مقصود کے باپ بشیر کا کہنا تھا کہ بیٹا مقصود چھوٹی سی دکان چلاکر گھر کا چولہا جلاتا تھا ، حکومت ہماری مدد کرے۔
مقصود کے بیٹےنے کہا کہ میرے والد بجلی کا زائد بل ملنے پر بہت پریشان تھے ، ان کی موت کی وجہ بجلی کا بل بنی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bill-att.jpg