Bubber Shair
Chief Minister (5k+ posts)
غریب عوام کو آج دال روٹی بھی میسر نہیں۔ غربت کی سطح سے نیچے رہنے والے تمام پاکستانی بھائیوں کو دلی عید مبارک۔ گزشتہ تین سالوں میں ایسے بے حس لوگ آپ پر مسلط کردیئے گئے ہیں جن کے سینوں میں دل ہی نہیں ہیں۔ آپ جئیں یا مریں ان کی بلا سے۔ آج ہماری غریب عوام کو روٹی دال بھی میسر نہیں رہی۔ پہلے تو عید کے عید دو بوٹیاں مل جاتی تھیں آج وہ بھی نہیں ملیں گی۔ مجھے آپ کی حالت پر رونا آرہا ہے۔ اب تو آپ عید کے دن بھی اچھا کھانا نہیں کھا سکیں گے
مجھے آپ سے ہمدردی ہے۔ عید کے دن حکمران بھنے ہوے بکرے، طرح طرح کی ڈشز ولایتی شراب کے ساتھ اڑاتے ہوے آپ کی غربت اور مفلسی پر ہمدردی کا اظہار تو کریں گے مگر آپ کیلئے کریں گے کچھ بھی نہیں
ایسے تمام پاکستانیوں کو میری طرف سے دلی عید مبارک جن کے بدن پر عید والے دن بھی چیتھڑے ہیں، جن کے بچے دو بوٹیوں کی تمنا میں گھنٹوں دروازے پر بیٹھے رہتے ہیں۔ جو عید والے دن بھی اچھا کھانا نہیں کھا سکیں گے، جنہیں کوی بھی پیار سے نہیں بلاتا
آج حکمرانوں اور ان کے مصاحبین کی طرف سے تہنیتی بیانات جاری کئے جائیں گے۔ سرکاری علما کی دعاوں سے مزین بیانات بھی نشر کئے جائیں گے مگر ان وجوہات پر کوی بھی غور نہیں کرے گا جس کی وجہ سے آج ہم افغانستان سے بھی پیچھے رہ گئے ہیں
ہم نے طالبان کی نشوونما پر ارب ہا ارب روپے پھونک دئیے مگر غریب بچے کی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔