
عون چوہدری کے الزامات، عثمان بزدار کا قانونی نوٹس
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عون چوہدری کے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا،انہوں نے عون چوہدری کے الزامات پر قانونی نوٹس بھیج دیا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ صاف شفاف دیانتداری کی سیاست کی ہے،امپورٹڈ حکومت ہاتھ سےجاتی دیکھ کر ان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں-
عون چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفرکے حوالے سے خواب بنی گالا میں دیکھا جاتا تھا اور بیگ لاہور پہنچ جاتا تھا، اس معاملے میں خاور مانیکا اور ان کے بیٹے سمیت سارا گینگ ملوث تھا۔
https://twitter.com/x/status/1528269641910521856
عون چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو بتایا تھا کہ پنجاب کو فرح گوگی اور احسن گجر چلا رہے ہیں، پنجاب میں مانیکا خاندان ایسے حکمرانی کر رہا تھا جیسے ان کے باپ کو وزیر اعظم لگا دیا گیا ہے۔