
عالمی منڈیوں میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل، حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 12.03روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 3 پیسے اضافہ کرکے قیمت کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے، پٹرول کی نئی قیمت 159روپے86 پیسے ہو گی ۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرنے بعد وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے3 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح159روپے86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے53 پیسےاضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 123 روپے97 پیسے ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے8 پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے کی منظوری دی جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت126 روپے56 پیسے ہوگئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1493670679815798790
نوٹیفکیشن کے مطابق ان قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوجائے گا اوریہ قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے نافذ کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ وزارت پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے متعلق ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ سمری مسترد کرکے دوبارہ سے تیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12oilpriceincrease.jpg
Last edited by a moderator: