عوام سے ہاتھ؟پٹرولیم لیوی میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافہ

ishaqihahs.jpg

آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد۔۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا۔

نجی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردی ، پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی50 روپے تک لے جائی جائے گی۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف کی شرط کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا جا سکا ہے۔

یادرہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے لیکن اسکا فائدہ عوام کو نہیں ملا، کچھ روز قبل اسحاق ڈار نے پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے کی کمی کی تھی جبکہ ذرائع کاکہنا ہے کہ کمی 13 روپے تک کی جانا تھی لیکن 8 روپے پٹرولیم مصنوعات میں لیوی کی صورت میں ایڈجسٹ کئے گئے۔

تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 5 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے 45 روپے کردی گئی ہے جس کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی ہے اور اسے پٹرولیم لیوی سے ایڈجسٹ کردیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی میں 7.77روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی میں 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے عاعث لائٹ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 27.87 روپے ہوگئی ہے۔

آج ڈالر کی قیمت 284 روپے تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ آئندہ 15 دنوں میں پٹرول کی قیمت میں بڑااضافہ کیا جائے گا۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

فوراً خریدا کو اطلاع دو کہیں وہ آج بھی شادیانے نا بجا رہی ہو 5 روپے کم ہونے کے
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
فقہ حرام لیگیہ کا مہنگائی مارچ

اور وڈا دلا لندن میں اپنے غیر ملکی بیٹوں کے فلیٹ جس کا انہیں بھی نہیں پتہ کرایہ کون دیتا ہے رہ رہا ہے۔

😂
 

Back
Top