
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایوان صدر پی ٹی آئی سیکر یٹریٹ نہیں ہے، صدر عمران خان کے غلام نہ بنیں بلکہ آئین پر چلیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان سمیت ان کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر مملکت عار ف علوی اور گورنر پنجاب عمر چیمہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئین سے ہٹنے والوں کو آئین، عدالت اور عوام کی سزا کیلئے تیار رہنا ہوگا۔
راناثنااللہ نے کہا کہ چند گھنٹوں کے گورنر موصوف شرافت سے گھر چلے جائیں، اپنی عزت مزید خراب نہ کریں توبہتر ہوگا، ایسا کوئی کام نہ کریں کہ تاریخ اور عوام آپ پر تھوتھو کرتی رہے. انہوں نے صدر مملکت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ وزیراعظم کی ایڈوائس کے پابند ہیں، اس سے ہٹنا آئین شکنی ہوگی۔ سپریم کورٹ کےحکم پر چلیں، کسی بھی خلافُ ورزی سےباز رہیں۔
https://twitter.com/x/status/1523644517399769088
وفاقی وزیر نےکہا کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے صدر کے پاس کوئی ’اِن۔ہیرنٹ‘ یا ’ریذیڈیول‘ پاورز نہیں، پارلیمانی جمہوریت میں صدر کا منصب علامتی ہوتا ہے، اُن کے پاس ’ویٹو‘ کا اختیار نہیں، صدر مملکت عمران خان کے غلام نہ بنیں، آئین پر چلیں۔
https://twitter.com/x/status/1523644556843286528
رانا ثنااللہ نے گورنر پنجاب عمر چیمہ سے متعلق سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمر چیمہ جاتے جاتے کوئی نیا گند گھولنے سے باز رہیں اور شرافت سے گھر چلے جائیں۔
https://twitter.com/x/status/1523644596018098178