
تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے توشہ خانہ سے گھڑی لینے کے معاملے پرردعمل دے دیا، انہوں نے کہا عمر فاروق ظہور جھوٹ بول رہے ہیں،عمر فاروق کی ان سے دوستی کا دعویٰ بھی جھوٹا ہے۔
اپنے بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ پوری زندگی میں عمر فاروق ظہور سے نہیں ملا، عمر فاروق ظہور کا ذہنی توازن درست نہیں، ایک موقع پر کہا گیا گھڑی فروخت کردی گئی، دوسری طرف کہا گیا کہ گھڑی فروخت نہیں ہوئی، ان دونوں بیانیوں میں سچا کون سا ہے؟
انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر کیاکیا بدل گیا؟ گھڑی پاکستان میں ہی عمران خان کے بیانات میں بتائی رقم میں فروخت ہوئی۔
پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عمر فاروق ظہور نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اسٹائل آؤٹ واچز کے مالک سےبات کی، ان سےکہا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آپ نےگھڑی کی ٹرانزیکشنز کیں، ان سےوضاحت مانگی کہ گھڑی میری پراپرٹی ہے، آپ نےکس طرح کلیم کی؟ اسٹائل آؤٹ واچ کے مالک نے وضاحت کی کہ یہ سب جھوٹ، پروپیگنڈا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1593595436966809600
عمر فاروق نے بتایا تھا کہ دراصل ذلفی بخاری نےاسٹائل آؤٹ واچز سےرابطہ کیا تھا، ذلفی بخاری نےگھڑی کو ویب سائٹ پر مارکیٹ کرنے کا کہا تھا، ذلفی بخاری نے ان سے کہا تھا کوئی اچھی آفر آتی ہے تو بتا دیں، انہوں نے ذلفی سےتصاویرلیں اورگھڑی کومارکیٹ کیا۔
عمرفاروق نے مزید کہا کہ اسٹائل آؤٹ واچز کے مالک نے بتایاکہ انہوں نے نہ گھڑی خریدی، نہ ہی بیچی، میں نے ان سےکہا کہ پھر اپنا ریکارڈ درست کرلیں، وضاحت دیں، اس کےبعد انہوں نے وہ پوسٹ بھی ہٹائی، ڈسکلیمر بھی جاری کی، اسٹائل آؤٹ نے ویڈیو میسج بھی دیا کہ ان کا اس ٹرانزیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔
اس سے قبل تحقیقاتی صحافی طاہرعمران نے ن لیگ اور عمرفاروق کے فرح خان سے متعلق جھوٹ پر تفصیلات دیتے ہوئے کہا تھا کہ فرح خان 2019 میں کبھی دبئی نہیں گئیں، ن لیگ اورعمرفاروق جھوٹ بول رہے ہیں۔
طاہرعمران نے بتایا کہ ٹریول ہسٹری کے مطابق فرح خان 2019 میں کبھی دبئی نہیں گئیں، عمران خان کے دور حکومت میں فرح خان نے دو بین الاقوامی سفر کئے۔
تحقیقاتی صحافی نے کہا تھا کہ فرح خان نے ایک سفر اپریل 2019 اور دوسرا 2021 میں کیا ، تین اپریل 2019 کو فرح لاہور سے امریکا روانہ ہوئیں، ابوظہبی میں دو گھنٹے کا ٹرانزٹ تھا، فرح خان سترہ روز بعد واپس پاکستان پہنچیں، اس کے علاوہ فرح خان نے2019 میں کوئی بین الاقوامی سفر نہیں کیا۔
عمر فاروق ظہورنے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی فرح خان سے دبئی میں ملاقات ہوئی جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے دعویٰ کیا تھا کہ فرح خان کے دبئی میں ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/toshaikhhbn.jpg