
سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج میں شریک افراد کی تعداد جاری کر دی گئی۔ وزارت داخلہ نے ملک 86 اضلاع میں احتجاج کیلئے نکلنے والے افراد کا ڈیٹا جاری کردیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد فیض آباد انٹرچینج پر 250 سے 300 افراد اور لاہور چونگی امرسدھو میں 250 سے 300 افراد نکلے۔ بہاولپورکے علاقہ ستلج پل پر 50 سے 60 افراد، ڈی جی خان میں پاکستان چوک پر 800 سے 900 افراد نے احتجاج کیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق کراچی میں 900 سے 1000 تک افراد اور مالاکنڈ میں 1800 سے 2000 افراد احتجاج کیلئے نکلے۔ اسی طرح چکدرہ میں بھی 1800 سے 2ہزار افراد باہر نکلے اور احتجاج میں شامل ہوئے۔
جبکہ مظفرگڑھ، راجن پور، صادق آباد، قصور، حافظ آباد، نارووال، بہاولنگر، ساہیوال، گجرات، چکوال، اٹک، لکی مروت، دیربالا، دیر بونیر، باجوڑ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، کوہستان، پشاور، نوشہرہ، رسالپور، مہمند ایجنسی، مردان، تخت بھائی، صوابی اور کندھکوٹ سمیت پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے لوگوں نے احتجاج کیا اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کی بھرپور مذمت کی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نا اہل قرار دیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے کارکنوں سے احتجاج کی اپیل کی گئی تھی۔