
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کو کہہ دیا کہ پریڈ گراؤنڈ میں دھرنے کا شوق پورا کرلیں ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دیںگے،نوازشریف نے حکومت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ23 مئی کو حکومت چھوڑنے کا فیصلہ ہوچکا تھا،انہوں نے شہباز شریف کی بطور وزیر اعظم الوداعی تقریر بھی تیار تھی،عمران خان کے مارچ کے اعلان کے بعد نوازشریف نے فیصلہ تبدیل کیا۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان آخری کے دو سے تین ہفتوں میں ہوجائے گا،الیکشن اگلے سال اکتوبر میں ہی ہوں گے،بجلی کی قیمت میں کمی کا منصوبہ ہےمگر عملدرآمد فوری نہیں ہوسکتا،صوبوں نے غیر آئینی کام کیا تو گورنر راج کا آپشن موجود ہے۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہہ چکے ہیں کہ دھرنے کی کال کبھی بھی دے سکتے ہیں، وفاقی حکومت بھی دھرنے کو روکنے کیلیے تیار ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13ishaqdardahrnaoffer.jpg