
مشہور صحافی واینکر پرسن اقرار الحسن کو عمران ریاض خان کی تازہ ترین تصویر کو اپنی ایک تشدد زدہ تصویر کے ساتھ جوڑ کر شیئر کرنےپر تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقرارالحسن نے ٹویٹر پر عمران ریاض خان کی تازہ ترین تصویر کے ساتھ اپنی ماضی میں تشدد کے بعد بنائی گئی تصویر کے ساتھ جوڑکر شیئر کیا اور کہا کہ گرفتاریاں ہوں یا تشدد ہم سب اپنی بات کہنے کے حق کی لڑائی لڑتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ عمران بھائی کی لڑائی سب سے زیادہ طویل اور تکلیف دہ رہی ہے، بولنے کے فن کےشہنشاہ اب نوے فیصد باتیں اشاروں سے سمجھاتے ہیں، دعا ہے کہ ان کیلئے مزید مشکل پیدا نا ہو۔
https://twitter.com/x/status/1706963345088377196
صحافی و سیاسی مبصر سلمان درانی نے کہا کہ اقرار بھائی نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعہ کو عمران ریاض کے ساتھ مشابہت دینے کی کوشش کی مگر بات بنی نہیں، جو کچھ عمران ریاض کے ساتھ ہوا اگر وہ اقرار الحسن کے ساتھ ہوتا تو وہ زندہ سلامت ہمارے بیچ میں بھی نہیں ہوتے، خون نکل آنے اور خون جم جانے میں بہت فرق ہوتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1707012823627481290
سلمان خان نے ماضی میں اقرارالحسن کی جانب سے عمران ریاض کے خلاف بنائی گئی ویڈیوز میں سے ایک کا کلپ شیئر کیا اور کہا کہ اقرار الحسن کا عمران ریاض بھائی کے خلاف کیا کیا پراپیگنڈہ کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1706820026009797032
عمران لالیکا نے کہا کہ اقرار الحسن جیسا توجہ طلب شخص کبھی نہیں دیکھا، اقرار الحسن اور منصور علی خان ، عمران ریاض کے گھر اپنے مالکوں کو یہی بتانے گئے تھے کہ جو تجربہ کیا گیا وہ کامیاب رہا۔
https://twitter.com/x/status/1706986138412433804
اقرار الحسن نے عمران لالیکا کو جواب دیتے ہوئے ماضی میں ان کی جانب سے شہید ارشد شریف کو غیر اخلاقی الفاظ سے پکارنے کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جس نے شہید ارشد شریف کے خلاف غیر اخلاقی ٹرینڈ چلایا وہ اگر آج مجھے بھی اسی لفظ سے پکاررہے ہیں تو مجھے اس بات پر فخر کرنا چاہیے یا ناراض ہونا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1707000004655677892
عمران لالیکا نے اقرار الحسن کو جواب دیا اور کہا کہ ارشد شریف نے ہمیں جو کہا وہی ہم نے انہیں کہہ دیا، بات رفع دفع ہوگئی، آپ کو کیا مسئلہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1707002480356159949
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13imrkkoqraraulhanaa.png