
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے اپوزیشن کی جانب سے حکومتی اراکین کو چھپا کر رکھنے کے معاملے پر اہم بیان جاری کردیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خبروں میں کافی حد تک صداقت ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ نے اپنےبیان میں کہا ہے کہ حکومت کے 10 سے 12 لوگ اس وقت اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں ،اتحادی جماعت کے 17 ارکین ہیں اگریہ بھی اپوزیشن کے ساتھ مل گئے تواپوزیشن کی پوزیشن بہتر ہوجائے گی۔
انہوں نے مزید کہا 10 سے 12 اراکان ہم سےبھی ملے تھے پھر یہ لوگ غائب ہوگئے ، اب پتا چلا ہے کہ یہ لوگ اپوزیشن کے پاس محفوظ ہیں۔ ندیم ملک سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہا کہ حکومت 10لاکھ لوگوں کی بجائے اپنے غائب 12 ارکان کو تلاش کرے۔
https://twitter.com/x/status/1504121639159709712
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ جہانگیر ترین کاگروپ مائنس بزدار کا مطالبہ کررہا ہے،یہ صرف ان کا گروپ نہیں پوری پی ٹی آئی یہی بات کررہی ہے، عثمان بزدار سے پرانا تعلق ہے ہم ان کو سمجھا سکتے ہیں، تاہم اگر وہ خود ہی ٹکریں ماریں گے پھر ہمارے سمجھانے کا کوئی فائدہ نہیں۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے موقع پر حمایت کی یقین دہانی کروانے والے حکومتی اراکین کو مبینہ طور پر اسلام آباد کے سندھ ہاؤس اور ایک فارم ہاؤس پر چھپاکر رکھنے کاانکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے کچھ روز پہلے تحریک انصاف کی تین خواتین اراکین قومی اسمبلی سمیت کچھ حکومتی ارکان کو سندھ ہاؤس اور ایک فارم ہاؤس میں چھپا کر رکھا گیا ہے، جبکہ ان کے علاوہ کچھ ارکان کو پارلیمنٹ لاجز میں بھی چھپایا گیا ہے۔