
ماڈل واداکارہ جیاضیاء نے کچھ روز پہلے مذاق رات شو میں ایسی بات کہی جس پر سوشل میڈیا پر ان کا مذاق بن گیا۔
انہوں نے واسع چوہدری کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے آئیڈیا ہوگیا ہے کہ ن لیگ تحریک انصاف سے بہتر ہے۔ میرے ابو واپڈا میں ہیں، انہیں بجلی فری ہے، عمران خان ہماری فری بجلی بند کرنے لگےتھے، ن لیگ نے دوبارہ آکر فری کردی"
اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے اور کہا کہ کیا انکی عیاشیوں کی قیمت عوام ادا کرے؟ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اشرافیہ کو تھوڑا سا کوئی فائدہ تھمادے تو یہ تمیز نہیں کرپاتے کہ یہ صحیح ہے یا غلط۔
ایم این اے سائرہ بانو نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حیران ہوں دل کو رؤں یا پیٹوں جگر کو میں۔۔۔۔ ککڑ چھولے کے بعد پیش خدمت ہے فری بجلی
https://twitter.com/x/status/1684831303584145408
سوشل میڈیا صارف حنا عباسی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طبقے کی ذہنی نشونما اور سطحی ذہنیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مفتا ملنا بند ہوا تو صرف اس بات پر پارٹی بدل لی ! اتنی بےحسی اور انسانی ہمدردی سے عاری دل کیوں ہیں ہمارے ۔
https://twitter.com/x/status/1684906159361155073
سلمان درانی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف عمران خان سے کیسے بہتر ہیں؟ اداکارہ جیا ضیاء کی زبانی۔
https://twitter.com/x/status/1684963875140116487
ایک نے کہا کہ اس ملک میں جو جو عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو اپنی عیاشی اور آسانیوں کے لیے استعمال کرتا ہے وہ عمران خان اور پی ٹی آٸی کیخلاف ہے ' جب تک نظام تبدیل نہیں ہوگا ان عیاشیوں کی قیمت عوام مختلف صورتوں میں ادا کرتی رہے گی
https://twitter.com/x/status/1684915482799857664
چاچاماجھا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں کچھ پڑھے لکھے لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں تھوڑا سا فائدہ تھما دیں اُسکے بعد اُنہیں کوئی فرق نہی پڑتا کہ یہ صحیح تھا یا غلط اور کوئی ملک کا یا قوم کا نقصان کر رہا ہے یا نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1684928985237757952
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یہ ہوتا ہے نظریہ عمران خان ہم سب کی فری بجلی ختم کرنے لگے تھے اس لئیے پی ٹی سے بہتر ن لیگ ہے
https://twitter.com/x/status/1685148985353265153
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bijlif-rehahaa.jpg