
اینکر پرسن کامران خان کا دعویٰ ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں جو صورتحال کچھ روز پہلے تک تھی اب ویسے نہیں ہے کیونکہ عمران خان کے ہاتھ ایک ٹرمپ کارڈ لگ گیا ہے جو وہ عدم اعتماد سے کچھ وقت پہلے دکھائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل سے منسلک صحافی اور معروف اینکر پرسن کامران خان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف جو حالیہ صورتحال بنی ہوئی ہے اس کی وجہ ان کی امریکا مخالف پالیسیز ہیں اور اس وقت ملک میں جو سیاسی صورتحال ہے اس کی وجہ بھی امریکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ روز پہلے تک حالات اس طرح کے نظر آ رہے تھے کہ حکومت اب گئی کہ کب گئی مگر اب عمران خان کے ہاتھ ایک ایسا ٹرمپ کارڈ لگ چکا ہے جس کو شو کرنے سے حالات بدل جائیں گے اور عمران خان اس پتے کو عدم اعتماد کے وقت یا اس سے کچھ روز پہلے شو آف کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1502927831659171844
اینکر پرسن نے یہ بھی کہا ہے کہ پہلے عمران خان کی ہار سو فیصد یقینی تھی مگر اب اس طرح لگتا ہے کہ ہار تو ابھی بھی سکتے ہیں مگر اس کے چانس کم ہو گئے ہیں اور لگتا ہے کہ بازی پلٹ بھی سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جس شخصیت کی حمایت ملی ہے اس سے ہار کا تاثر مکمل زائل نہیں ہوا مگر صورتحال بدل گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان کی تقاریر پہلے سے زیادہ لوگوں کو متاثر کر رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی ان باتوں سے کسی دانشور یا اس طبقے کو تو متاثر نہ کر سکے مگر اس میں عام پاکستانی کو امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔