
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماڈاکٹر شہباز گل نے مسلح گارڈز کی جانب سے نوجوان پر فائرنگ کےبعد عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ میں داخلے سے متعلق خبر کی تردید کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کچھ افراد کو گاڑی میں سوار ہوکر بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ سامنے آنے والی تفصیلات میں دعویٰ کیا گیا کہ بنی گالہ میں عمران خان کے گارڈز اور مقامی افراد میں جھگڑے کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا ہے، جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے گارڈز کی فائرنگ سے ایک مقامی نوجوان زخمی ہوگیا ہے۔
خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ ملزمان فائرنگ کے بعد گاڑی سمیت عمران خان کے گھر میں داخل ہوگئے تھے جن کی تلاش کے لیے پولیس عمران خان کے گھر میں داخل ہوگئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے اس خبر ردعمل دیتے ہوئے اس کی مکمل تردید کردی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1544776147610861569 https://twitter.com/x/status/1544741302826422274
انہوں نے کہا کہ حقیقت میں یہ معاملہ دو لوگوں میں لڑائی کا ہے جس میں ایک تحریک انصاف کا ورکر اور دوسرا ن لیگی کارکن ہے۔
https://twitter.com/x/status/1544701041081466881
انہوں نے کہا کہ یہ جھگڑا عمران خان کے گھر سے کافی دور ہوا ہے، معاملہ پولیس کے پاس ہے، کوئی ملزم خان صاحب کے گھر میں داخل نہیں ہوا، بلاوجہ غلط خبریں نا پھیلائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahba11i1i.jpg
Last edited by a moderator: