
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے سہولت کاروں کی فہرست بہت لمبی ہے جنہیں اس نے پہلے استعمال کیا اور پھر دھوکہ دیا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز شریف نے ایک صارف کی جانب سے اپنی تقریر کے ایک کلپ کو شیئر کیا، اس کلپ میں مریم نواز شریف چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کو نام لے کر مشورہ دے رہی تھیں کہ اس آدمی کے پیچھے نا لگیں، اس نے اپنے ہر سہولت کار کو استعمال بھی کیا ہے اور بعد میں اس کی مٹی بھی پلید کی ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ وہ نا عاقبت اندیش آدمی ہے جس نےنا صرف خود کو ڈبویا بلکہ اپنے سہولت کاروں کو بھی ڈبویا ہے، یہ اپنے سہولت کاروں کو یا تو ڈبودیتا ہے یا انہیں گالیاں دیتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1641438720187600899
مریم نواز شریف نے یہ کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ناقابل تردید سچ ہے، اس پاگل شخص کی نا صرف اپنےساتھی سازشیوں بلکہ اپنے دوستوں اور مددگاروں کو استعمال کرنے اور بعد میں ان سے بدسلوکی اور پھر ان کو تنہا چھوڑ دینے کی تاریخ رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1641442837291225088
رہنما نواز شریف نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ججز کو دو بار سوچنا چاہیے اور چوکنا رہنا چاہیے،کیونکہ جنرل باجوہ ہوں، جنرل فیض ہوں یا ثاقب نثار ہوں، یہ فہرست بہت طویل ہے، اس کے علاوہ ایک فہرست ان کی دوستوں اور رشتہ داروں کی بھی ہے جنہیں انہوں نے پہلے استعمال کیا اور پھر ان سے دغابازی کی۔
https://twitter.com/x/status/1641444747146596352
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/umer-atta-bandial-sp-mr.jpg
Last edited by a moderator: