
بوم بوم آفریدی کیوں یوٹرن کے الزام سے ڈرنے لگے؟
بوم بوم شاہد آفریدی وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں میدان میں آگئے، لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ایسا نہیں ہے کہ عمران خان کی حکومت نے کچھ نہیں کیا،عمران بھائی نے کام کیے ہیں لیکن ان کی ٹیم دکھا نہیں رہی ہے، بتا نہیں پارہی کہ کتنے بڑے بڑے کام ہوئے ہیں۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ عمران خان نے آنے سے پہلے بہت بڑے بڑے وعدے کئے ہیں جن کو پورا کرنے کیلئے دس سے پندرہ سال لگیں گے، وقت زیادہ ملے گا تو ہی یہ وعدے پورے ہوسکیں گے،اتنا وقت میرے اور آپ کے پاس بھی نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1501977357812391937
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہیں کہوں گا کہ سیاست میں نہیں آؤں گا، تاکہ یوٹرن کا الزام نہ لگے۔
https://twitter.com/x/status/1501956476746801154
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کشمیر پریمئیر لیگ کے میچز کا برطانیہ میں ہونا خوش آئند ہوگا، اس کے ذریعے دنیا کو پیغام گیا کہ کشمیر کے لوگ پرامن اور محنت کرنے والے ہیں، کے پی ایل میں دو نئی فرنچائزز کی شمولیت اس کی مقبولیت کی دلیل ہے،کے پی ایل کا حکومت کی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے، کے پی ایل کا ٹیلنٹ پی ایس ایل اور پاکستان ٹیم کا حصہ بنے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shhaid-afridi-pti-govt.jpg