عمران خان کے فوج سےتعلقات پہلے سےزیادہ مضبوط ہیں:برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز

4q6PUhV.jpg


مشہور برطانوی اخبار "فنانشل ٹائمز" نے وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے مابین تعلقات سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت افواج پاکستان اور حکومت وقت کے درمیان تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چونکہ عمران خان نے فوج کو ملک کی خارجہ پالیسی سے متعلق مکمل چھوٹ دے رکھی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے تعلقات پہلے سے بھی بہتر دکھائی دیتے ہیں۔

برطانوی اخبار نے گیلپ پاکستان کے ایک حالیہ سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی اس وقت ملک میں مقبولیت 48 فیصد ہے جو کہ ان کے انتخاب کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ مقبولیت ہے۔ جبکہ اپوزیشن جماعتیں موروثی اختیارات کی جنگ میں غیر منظم ہیں۔ غیر ملکی اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو یقین ہے کہ عمران خان 2023 کے انتخاب تک اپنے دور حکومت کے 5 سال مکمل کر لیں گے۔

فنانشل ٹائمز نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ انہوں نے اب تک ملک کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کے دعوے کو سچ کر کے نہیں دکھایا۔ ملک میں مہنگائی کی شرح 8 فیصد پر ہے جبکہ خوراک کی قیمتوں میں تو اس سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ پھر اوپر سے افغانستان میں طالبان کی حکومت بننے سے بھی ملک میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

یہی وجہ ہے کہ طالبان کی حکومت کے اعلان کے بعد عمران نے کہا کہ دنیا کو انسانی حقوق اور حکمرانی کے بارے ان کے ریکارڈ کا جائزہ لینے سے پہلے انہیں زیادہ وقت دینا چاہیے۔ اس میں دو رائے نہیں ہے کہ پاکستانی فوج افغانستان میں طالبان کی فتح کو ایک اسٹریٹجک جیت کے طور پر دیکھتی ہے، یہاں تک کہ خطے میں دیگر عسکریت پسندوں کے خطرے کے باوجود مغرب کو پچھاڑ رہی ہے۔

طالبان کے قبضے کے بعد سے پاکستانی وزیراعظم خود طالبان کو پہچان دلانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پاکستان کے پیغامات کو امریکہ میں اہمیت نہیں دی جارہی، صدر جو بائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے عمران خان کو فون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جبکہ پاکستان خود کو مغرب اور افغانستان کے درمیان ایک ثالث کے طور پر پوزیشن دے رہا ہے۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
نہ تو کپتان وڈے دَلّے کی طرح کُند ذہن، غبی، اور کُگو ہے، کہ
خواہ مخواہ سنتریوں سے بگاڑ کر رکھے، اور
نہ ہمارے ملک کی فوج اسرائیلی، یا گاؤ مُوتر پینے والے ہیں
کہ اُن سے خواہ واسطے کی بیر رکھی جائے

آخر کو انکل سام بھی تو پینٹا گان سے ہمیشہ بنا کر رکھتا ہے
 
Last edited: