
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طلباء سے خطاب نے حکومتی حلقوں میں ایک کھلبلی مچادی ہے، صحافی برادری نے اس کی تصدیق کردی ہے۔
سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران خان نے عمران خان کی جانب سے جی سی یو میں طلباء سے خطاب پرر دعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے بھی کوئی شک نہیں تھا کہ عمران خان کی مقبولیت کا کلیدی محور نوجوان پاکستانی ہیں پھر خواتین و بیرون ملک پاکستانی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں عمران خان کو سننے کے لئیے طلبہ و طالبات کے عظیم الشان اجتماع نے تصدیق کردی ہے کہ ن لیگی حلقوں میں بجا طور پر کھلبلی مچ گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1574431796598644745
دنیا نیوز لاہور کے ڈپٹی بیورو چیف حسن رضا نے عمران خان کے جی سی یو میں خطاب کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ جی سی یونیورسٹی تاریخ کا بڑااجتماع آج دیکھنے کوملا،پوری یونیورسٹی عمران خان کے نعروں سے گونج رہی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں طلباء و طالبات عمران خان کو ایک نظر دیکھنے کو ترس رہے تھے،اگر عمران خان نے مسلسل تعلیمی اداروں میں جاناشروع کردیا تو ان کا ووٹ کئی گناہ بڑھ جائے گا،ایسے میں ن لیگ کو پریشانی تو ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1574376992102879233
اپنی دوسری ٹویٹ میں حسن رضا نے کہا کہ سترہ اگست 2014کو جی سی یونیورسٹی نے نوازشریف کو اعزازی پی ایچ ڈی ڈگری سے نوازا تھا، اس وقت نوازشریف وزیراعظم تھے، تب زبردستی ہال کو بھرا گیا تھا۔
حسن رضا نے کہا کہ آج عمران خان وزیراعظم تو نہیں ہیں لیکن وہی یونیورسٹی ہال تو کیا گراؤنڈ تک بھرے ہوئے تھے اور عمران خان کے شدید نعرے لگے رہے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1574378144672485376
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ایک عظیم و شان جلسے سے خطاب کیا تھا جس کےبعد حکومتی اور ن لیگی حلقوں میں بے چینی پائی جاتی ہے، مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کی جانب سے عمران خان کے جی سی یو میں خطاب پر ردعمل اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف ایکشن اس بے چینی کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت عمران خان کی مقبولیت سے گھبراگئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10khangcuhakchal.jpg