عمران خان کے بغیر انتخابات غیر آئینی ہوں گے، پی ٹی آئی کاسخت ردعمل

10anwarkakarradamla.png

پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیراعظم کی جانب سے عمران خان بغیر انتخابات سے متعلق بیان پرردعمل دیتے ہوئے ایسے انتخابات کو غیر آئینی قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی اور مقبول سیاسی جماعت ہیں اور عمران خان مقبول ترین سیاسی لیڈر ہیں، پی ٹی آئی یا عمران خان کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیر آئینی، غیر قانون اور غیر اخلاقی ہوگا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کا یہ بیان ملکی مفادات اور آئین و جمہوریت کے حوالے سے ریاستی ڈھانچے میں پائی جانے والی عدم حساسیت کا مظہر ہے، نگراں وزیراعظم کو پتا ہونا چاہیے کہ عوام عمران خان کے بغیر کوئی بھی الیکشن قبول نہیں کریں گے، آئین ، قانون و جمہوریت نگراں وزیراعظم کو سیاست و انتخابات پر اثر انداز ہونے یا کسی غیر فطری، غیر جمہوری و غیر آئینی منصوبے کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دیتی۔

انوارالحق کاکڑ اپنے بیان کی فوری وضاحت کریں اور بطور نگران وزیراعظم اپنی حکومت کو جمع تفریق کے شرانگیز منصوبوں سے مکمل الگ کریں۔

انہوں نے نگراں وزیراعظم سے بیان کی وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی عوامی تائید کے حامل سیاسی لیڈر اور جماعت کو غیر آئینی و غیر جمہوری طریقےسے انتخابات سے باہر کرنے کے نتائج ہمیشہ تباہ کن ہوا کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے بغیر بھی ملک میں منصفانہ انتخابات منعقد کروائے جاسکتے ہیں۔
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
نہ تو اگر سزا یافتہ چور ثابت ہوا تب بھی ؟؟
پہلے ذرا وچلی تفصیل تو باتے نا یہ فضل ربی کیسے ہوا

اور پوری دنیا میں صرف اسی پر کیوں ہوا ؟


IK-Haza-Zin-Fazl-e-Rabi.jpg
 
Last edited:

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان کی قسمت نواز شریف بدلے گا اگر اس کو ایک اور موقع مل گیا ۔۔ اور کتنے موقع چاہیئں؟؟؟

فنانس منسٹر پنجاب - 1981-1985
چیف منسٹر پنجاب - 1985-1990
پرائم منسٹر پاکستان ۔ 1990-1993
پرائم منسٹر پاکستان ۔ 1997-1999
پرائم منسٹر پاکستان ۔ 2013-2017


کوئی گنجو ماتا کا پجاری بتائے گا؟؟؟

 

Back
Top