
تحریک عدم اعتماد پیپلزپارٹی کے کہنے پر لائی گئی، مولانا فضل الرحمن کا انکشاف۔۔۔پیپلزپارٹی آخری وقت میں تحریک عدم اعتماد لانے پر زور دیا ورنہ اب تک انتخابات ہو جاتے: سربراہ پی ڈی ایم
سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ وجے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے لاہور میں ملک کے معروف صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا انکشاف کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن ملک بھر کے معروف صحافیوں سے لاہور میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے حق میں نہیں تھے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے عین آخری وقت پر تحریک عدم اعتماد لانے پر زور دیا گیا۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات فروری کے آخر تک ہوں گے، موجودہ صورتحال کے باعث فوری انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں جبکہ قبائلی علاقوں میں الیکشن مہم چلانا مشکل ہو چکا ہے۔ جمہوری ممالک میں نگران حکومتوں کا تصور ہی نہیں ہوتا، پیپلزپارٹی نے آخری وقت میں فیصلے سے پھر گئی اور تحریک عدم اعتماد لانے پر زور دیا ورنہ اب تک انتخابات ہو جاتے۔
https://twitter.com/x/status/1699794934155669833
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آخری وقت میں آکر اپنے فیصلے سے منحرف ہو گئی تھی اگر ایسا نہ ہوتا تو اس وقت تک ملک بھر میں عام انتخابات ہو جاتے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے دبائو پر عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی جس کا فائدہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ہوا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو لانے والے اعتراف کر چکے کے ان کا ایجنڈا کچھ اور تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikhh1h111.jpg
Last edited: