عمران خان کی گرفتاری کا فیصلہ حکومت نہیں متعلقہ ادارے کریں گے:رانا ثنا اللہ

rana-sana-ullah-imran-khan-adr.jpg


مریم نوازشریف 27 جنوری کو پاکستان پہنچ جائیں گی اور فروری کے آغاز میں خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابی مہم کی قیادت کریں گی: وفاقی وزیر داخلہ

لندن میں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں متعدد فیصلے کیے گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مریم نوازشریف 27 جنوری کے روز پاکستان پہنچ جائیں گی اور فروری کے آغاز میں خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابی مہم کی قیادت کریں گی جبکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے فیصلہ متعلقہ ادارے ہی کریں گے حکومت نہیں۔


وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میاں محمد نوازشریف سے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارلیمانی کرے گا جس کی صدارت ہمیں امید ہے کہ میاں محمد نوازشریف وطن واپس پہنچ کر کریں گے۔ مسلم لیگ ن نے انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رانا ثنا¾ اللہ نے مزید کہا کہ میاں محمد نوازشریف کی واپسی کیلئے قانونی معاملات کو جلد حل کر لیا جائے گا جس کے بعد وہ باعزت اپنے وطن واپس آئیں گے۔ مسلم لیگ ن کے بڑے سیاسی قائدین کو نوازشریف کے ساتھ الیکشن مہم میں حصہ لینا چاہیے جبکہ اپنے حوالے سے کہا کہ میرے وفاق یا پنجاب میں جانے کا فیصلہ پارٹی قیادت ہی کرے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے جب قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف پاکستان پہنچے تو ان کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے اور اسی سے پتہ چل جائے گا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مقبولیت کتنی جھوٹی ہے۔ عمران خان کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کا فیصلہ متعلقہ ادارے ہی کریں گے حکومت نہیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Why Imran will be arrested? What for? Onnay murium nou yabun kateeta keeta aye? Yaa odee party dey kisay banday ney bao nawaz naal lolo popo keeta aye?? If not, then why?? You murderer tell me why???