عمران خان کی والدہ کی وفات کے 28 سال بعدٹیکس نوٹس پر سوشل میڈیا ری ایکشن

ik-nticeaahsa.jpg

عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پر 36 لاکھ روپے لگژری ٹیکس واجب الادا۔۔ٹیکس 7 دنوں کے اندر جمع نہ کروایا گیا تو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط ارسال کیا جائے گا: نوٹس

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی لاہور میں رہائشگاہ زمان پارک کو پنجاب کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے لگژری ہائوس ٹیکس کا نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ عمران خان کو لگژرری ہائوس ٹیکس کا نوٹس وصول کروانے آج محکمے کی کی طرف سے 2 رکنی ٹیم زمان پارک لاہور پہنچی تھی اور نوٹس وصول کروایا۔

محکمہ ایکسائز کے نوٹس کے مطابق عمران خان کے گھر زمان پارک پر 36 لاکھ روپے کا لگژری ہائوس ٹیکس واجب الادا ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق واجب الادا 36 لاکھ روپے ٹیکس محکمہ ایکسائز کے نوٹس کے 7 دنوں کے اندر جمع نہ کروائے گئے تو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط ارسال کیا جائے گا۔

زمان پارک پر لگژری ٹیکس نوٹس بھیجنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: عمران خان کیخلاف انتقامی کاروائیوں میں اتنے اندھے اور کم ظرف ہوچکے ہیں کہ شوکت خانم مرحومہ کی وفات کے 28 سال بعد بھی انکے نام کا لگژری ٹیکس نوٹس نکال دیا ہے۔ آج بھی وہی غاصبانہ سوچ زندہ ہے جس نے فاطمہ جناح مرحومہ کے نام کا وفات کے بعد پانی کا بل نکال دیا تھا ! کوئی شرم کوئی حیا!
https://twitter.com/x/status/1646439175418417154
پی ٹی آئی رہنما فوزیہ صدیقی نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: یہ وہی گندا کھیل جو فاطمہ جناح کے ساتھ کھیلا گیا تھا کہ ان پر بانی یا بجلی کے بل لگا کر بھیجے گئے تھے ہینڈلرز باز آجاؤ یہ 1953 نہیں ہے! محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے عمران خان کو نوٹس بھیج دیا ! محکمہ ایکسائز کی جانب سے لگژری ہاؤس ٹیکس کا نوٹس بھیجا گیا ۔ عمران خان پر 36 لاکھ روپے ٹیکس واجب الآدا ہیں ! محکمہ ایکسائز کی دو رکنی ٹیم نوٹس کی تعمیل کیلئے زمان پارک پہنچی۔
https://twitter.com/x/status/1646424176461217796
منزہ حسن نے لکھا کہ: اتنا گھٹیا اور کم ظرف مخالف تاریخ برصغیر میں شاید ہی کسی کو ملا ہو تُم لوگ بہت ہی گھٹیا اور گرے ہوئے ہو!
https://twitter.com/x/status/1646423458014797826
عمران خان کے سوشل میڈیا کیلئے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے لکھا کہ: امپورٹڈ حکومت اور ان کے ہینڈلرز روز نئی پستی کو چھو رہے ہیں! شوکت خانم صاحبہ کی وفات کے 28 سال ہو گئے ہیں اور آج ان کے نام کا ایکسائز کا نوٹس جاری کر دیا گیا!
https://twitter.com/x/status/1646421006699855872
ایک صارف نے لکھا کہ: 60 کی دہائی میں فاطمہ جناح کو واٹر بورڈ کا بل بھجوایا! رجیم چینج آپریشن کے بعد شیریں مزاری کو 1972 میں ان کے والد کی جانب سے ملنے والی زمین کا نوٹس بھجوایا اور کیس بنایا!اب محترمہ شوکت خانم مرحوم صاحبہ کو لگژری گھر رکھنے پر ٹیکس کا نوٹس بھجوا دیا ہے ۔ کمپنی شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے!
https://twitter.com/x/status/1646429691736207362
ایک صارف نے جاتی عمرہ اور بلاول ہائوس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: اگر لاہور میں دوکنال کے زمان پارک پر 36 لاکھ لگژری ہاؤس ٹیکس کا نوٹس دیا ہے تو لاہور ہی میں13 ہزار 600 کنال (1700 ایکڑ) جاتی عمرہ (تصویر) محل پر کتنے ارب کا ٹیکس نوٹس جائے گا؟ اور لاہور بحریہ ٹاؤن میں 200 کنال (25 ایکڑ) کے بم پروف بلاول ہاؤس (تصویر) پر کتنا لگژری ہاؤس ٹیکس جائے گا؟
https://twitter.com/x/status/1646499175209799681
ایک صارف نے لکھا کہ: یہ تو چھوڑیں مزہ تو نامزدگی کاغذات میں ان کی قیمت دیکھ کر آتا ہے!
https://twitter.com/x/status/1646506401592639489
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
چلو میں اپنی بدتمیزی کی معافی مانگتا ھوں - جو کچھ میرے ساتھ ادھر ہوتا ہے - اس کا اثر سمجھ کر معاف کر دیں

اپنے آخری جملے میں آپ نے میرے اوپر ڈھکن لگا ہی دیا - اس لئے آگے بڑھنے کی مجھے ضرورت نہیں - اور جناب نے ڈھکن لگایا بھی اسی لئے ہے کہ اندروں آپکا دل آکھاتا ہے کہ جو میں کیہ رہا ہوں ٹھیک ہے

لیکن ایک فضول بات اپ نے کی ہے اس کے تصحیح میرا دینی فرض ہے - رسول اللہ (ص) کی حیات میں دین اور شریعت کا حکم ختم ہوا تھا
اس کے نفاذ پر کوئی قفل نہیں لگا تھا - اسی نفاذ کے لئے آقا (ص) نے ذی شعور مومنوں کو اجتہاد کی اجازت دی تھی - اور حضرت عمر سے بڑا ذی شعور حضرت ابوبکر کے بعد پیدا نہیں ہوا - مجھے آپ کے تحریر سے بغض عمر کی بو آ رہی ہے - اگر آپ شیعہ ہو تو میں بتاتا چلوں کہ تفرقاتی بحث میرے خمیر میں ہی نہیں لیکن اس کے اندر دونوں طرف سے ڈالی گئی خباثت کو میں پہچانتا ضرور ہوں

دین اور شریعت محمدی قیامت کے دن تک کے لئے ہے اور انسانی تمدن میں ارتقاء اللہ کی ترتیب ہے جو حضرت انسان کے لئے مقرر کر دی گی ہے - ورنہ دوسری ہر مخلوق آج بھی ویسی ہی زندگی گزار رہی ہے جیسی ١٤٠٠ سال پہلے گزارتی تھی - آپ نے اگر دین کے نفاز کو ١٤٠٠ سال پر رکنا ہے تو گاڑی چھوڑیں اور اونٹ خرید لیں - کمپیوٹر ہمساۓ کے کسی بچے کو دے دیں - اگر یہ نہیں کر سکتے تو سمجھ لیں کہ بدلتے تمدن انسانی کے پیشنظر ٹیسک دینا تو پڑے گا اور دینی اصولوں پر ہی دینا پڑے گا ورنہ اپ اسلامی معاشرے میں فسادی قرار پایں گے
تقرر ختم شد
😁
یہ تم نے مجھے دوسری بار گالی دی ہے پہلے مجھے برہمن کہا اور اب شیعہ مجھے نہیں معلوم کہ پاکستانی کیوں ایک دم دوسروں کے ایمان کو جانچنے لگتے ہیں تمہیں اس بات سے ڈر نہیں لگتا کہ تم بغیر کسی ثبوت کے مجھے کبھی شیعہ کہتے ہو کبھی بر ہمن کیا تمہیں اللہ کا کوئی خوف نہیں ہے یا تمہیں یقین ہے کہ نواز شریف وہاں اللہ کی عدالت میں تمہیں بچا لے گا کیا تم واقعی اس بات پر یقین رکھتے ہو جہاں تک دین کا معاملہ ہے وہ اللہ کے رسول صلعم ہی کی زندگی میں مکمل ہو چکا ہے جس پر قرآن بھی گواہ ہے اور اللہ کا رسول صلعم بھی میں نے کہیں بھی شریعت کے نفاذ کی مخالفت نہیں کی بس یہ کہا ہے کہ ایسی چیز دین نہیں ہے جو رسول صلعم کی حیات مبارکہ کے بعد کی گئی ہو اسے زبر دتی دین میں داخل نہیں کیا جاسکتا حضرت عمر رضی اللہ بڑے فقیہہ تھے اور نبی پاک صلعم سے ڈائیریکٹ علم حا صل کرنے والوں میں شامل تھے مگر نبی نہیں تھے ان کے احکامات قابل عمل اور قابل تقلید تو ہو سکتے ہیں مگر دین نہیں دین وہی ہے جو قرآن میں ہے اور رسول اللہ صلعنم نے بتا یا ہے اور بس باقی ارتقاء انسانی تو چلتا رہا ہے اور چلتا رہے گا چاہے مسلمان رہیں نہ رہیں ٹیکس تو سب دیتے ہیں مگر ٹیکس قرض نہیں ہوتا قرض کو اردو پنجابی میں ادھار کہتے ہیں اور ادھار میں بندہ کسی دوسرے بندے سے یا بینک سے پیسے لیتا ہے جبکہ ٹیکس میں پیسے حکومت کو دینے پڑتے ہیں اس امید پر کہ وہ لوگوں کی بہبود پر خرچ کئے جائیں گے نہ کہ کسی کی حرامی اولاد اور ٹبر چرا لے گا ادھار مرنے کے بعد بھی ادا کرنا ہوتا ہے کیونکہ اس میں حقوق العباد کا معاملہ آ جاتا ہے جبکہ حکومت کے معاملے میں ایسا نہیں ہے بحر حال آگے تمہاری مر ضی

برا ہیمی نظر پیدا مگر مشکل سے ہوتی ہے

ہوس چھپ چھپ کے سینوں میں بنا لیتی ہے تصویریں
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)

شیعہ ھونا کوی گالی نہیں میرے کیی دوست شیعہ ھیں َ - بے مقصد ڈرامہ لگانے کی ضرورت نہیں
ٹیکس پر آپ جو مرضی عقیدہ بنا کر رکھیں - ریاست کا پرامن دکن بن کر رھنا مومن پر فرض ھے َ ریاست کے واجبات نہ دینا بغاوت ھے اور بغاوت صرف اس وجہ سے کرنا حرام ہے
خالی کہ نہیں رھا ھوں - جہاں رھا ھوں جب رھا ھوں اپنے واجب الادا دے کر رھا ھوں اسی لیے جناب کی طرح ھل ٹیڑھی کرنے کی کوشش نہیں کر رھا
واجب الادا میرے لیے قرض ھی ھوتا ھے اور دعا ہے جان نکلنے سے پہلے سارے واجبات ادا کروا دے مالک
آپ بیشک سارے ٹیکس چوری کر کے مرنا
 
پھر وہی بات فوراً دوسروں پر الزامات میرا خیال تھا کہ تم ان گنجوں کے چکر میں گوڈے گوڈے پھنسے ہو گے مگر تم تو گردن تک دھنسے ہوئے ہو اللہ تمہاری حالت پر رحم کرے
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
پھر وہی بات فوراً دوسروں پر الزامات میرا خیال تھا کہ تم ان گنجوں کے چکر میں گوڈے گوڈے پھنسے ہو گے مگر تم تو گردن تک دھنسے ہوئے ہو اللہ تمہاری حالت پر رحم کرے
الزامات نہیں جناب اپ کے خیلات کی کجی ہے جو میں سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں -- بیگم صاحبہ کے مر جانے سے ریاست کا کوئی سروکار نہیں - اس ریاست میں اس وقت زندہ ٢٣ کروڑ نے کبھی نہ کبھی تو مرنا ہی ہے نا - تو پھر سارے ٢٣ کروڑ کے واجب الادا ٹیکسوں کو کیوں نہ بخش دیا جے - صرف اپ کے مقدس کھوتے کی والدہ صاحبہ کو ہی کیوں ؟

میرے ساتھ گفتگو کو ذرا اپنی اور میری ذات سے باہر نکال کر اصولوں پر کریں تو ہم دونوں کے لیے آسانی رہے گی
 
یار راجا ساب میری ذات کو تو آپ نے انوالو کیا مجھے بر ہمن کہہ کر اور شیعہ کہہ کر بہر حال خوش رہو بات یہیں ختم کرتے ہیں
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
یار راجا ساب میری ذات کو تو آپ نے انوالو کیا مجھے بر ہمن کہہ کر اور شیعہ کہہ کر بہر حال خوش رہو بات یہیں ختم کرتے ہیں
چلو ٹھیک ہے کہا سنا معاف - میری یاد میں آپ سے گفتگو میں یہ سب سے تلخ تھی - دوبارہ معافی مانگتا ہوں - میری گھر والی مجھے اکثر کہتی ہے کہ اس سیاست پی کے مجھے تلخ کر دیا ہے - یہ درست ہے - لیکن ماں دھرتی کے لئے سارے جذبات ہیں اور سارے اختلافات ہیں - اس رویے (جو آپ نے شو کیا) کے ساتھ میں کبھی ایزی نہیں رہ سکتا کیوں کہ یہ رویہ قوم کے لئے نقصان دہ ہے

آج نہیں کسی اور دن ٹھنڈے دل و دماغ دے اگر غور کرو تو پتا چلے گا کے عمران خان اپ لوگوں کو ریاست کو نقصان پہنچانے کی مکمل ترغیب دیتا ہے - اس کی نالائقی اپنی جگہ لیکن اس خد غرضی میں چھپی غداری کو میں پہچانتا ہوں اسی لئے دورسی طرف بیٹھا ہوں

میں نے کوئی ذاتی حملے نہیں کئیے - ایک چیز ہوتی ہے
جو کہ سوشل میڈیا کا کت خانا ہے - مجھے اس کی عادت پپڑ چکی ہے - جو میں ابھی ختم کرنے کے موڈ میں نہیں اس لئے نہیں کہ میں صرف اپنے بھائی تابان سے ہی نہیں بولتا - ایک سے بڑھ کر ایک عمرانی کتا بیٹھا ہوا ہے یہاں - پلیز میری مجبوری کو سمجھو
اللہ اپ کی عبادات صیام و قیام قبول فرماۓ
 
میرے شہزادے تو اپنا چھوٹا بھائی ہے تجھ سے تلخی کیسی یہ تو اپنا اپنا خیال ہے یہی تو آزادئی اظہار رائے ہے سیاست پی کے پر شروع شروع میں میں بھی سب لوگوں سے الجھ پڑتا تھا بڑی مشکل سے خود کو سنبھالا اب میں تیرےاور چند دوسرے ستھرے اور تمیز دار لوگوں سے ہی بات کرتا ہوں باقی پڑھ کے آگے بڑھ جاتا ہوں ہمیں رائے کی آزادی نئی نئی ملی ہے اس فورم پر تو لوگوں کو سمجھنے میں تھوڑا ٹائم لگے گا پاکستان میں تو بات کرنے پر لوگ ہی غائیب ہو جاتے یہاں پتہ نہیں چلتا کے کون کہاں بیٹھا ہے تو لوگ لبڑٹی لیتے ہیں بہر حال میری تو دعا ہے کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کے علاوہ ہمارے سب پاکستانی بہن بھائیوں کو اللہ خوش و خرم رکھنے کے ساتھ ساتھ دونوں جہانوں کی کامیابیاں عطا کر ے آ مین اور اللہ تمہیں خاص طور پر کامرانیاں دے ثم آمین
 
آمین - اور جزاک اللہ میری معزرت قبول کرنے پر
اللہ آپ کو آپ کے بزرگوں اور بچوں کو دونوں جہانوں کی خوشیاں عطا فرمائے
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
آمین - اور جزاک اللہ میری معزرت قبول کرنے پر
اللہ آپ کو آپ کے بزرگوں اور بچوں کو دونوں جہانوں کی خوشیاں عطا فرمائے
پیارے بھائی کیوں شرمندہ کرتے ہو ایسی باتیں کر کے یہ دو بھائیوں کی بات چیت ہے اس میں معذرتوں کا کیا کام اللہ تمہیں خوش رکھے اور بال بچوں سمیت کامیاب و کامران کرے اس جہاں میں بھی اور اس جہاں میں بھی اور تمہارے ہمارے سب کے گذرے ہوئے بزرگوں کو جنت الفردوس کے اعلی مقامات عطا کرے اور حیات بزرگوں کو اللہ لمبی خوشیوں بھری زندگی دے آمین ثم آمین
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
پیارے بھائی کیوں شرمندہ کرتے ہو ایسی باتیں کر کے یہ دو بھائیوں کی بات چیت ہے اس میں معذرتوں کا کیا کام اللہ تمہیں خوش رکھے اور بال بچوں سمیت کامیاب و کامران کرے اس جہاں میں بھی اور اس جہاں میں بھی اور تمہارے ہمارے سب کے گذرے ہوئے بزرگوں کو جنت الفردوس کے اعلی مقامات عطا کرے اور حیات بزرگوں کو اللہ لمبی خوشیوں بھری زندگی دے آمین ثم آمین
آمین یا رب العالمین
 
Back
Top