
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کیلئے دائر کی گئی درخواست اسلام آباد میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق عمران خان کی اس درخواست پر پیر کے روز سماعت کریں گے، سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے گا یا نہیں یہ فیصلہ بھی پیر کے روز ہی سامنے آنے کا امکان ہے۔
https://twitter.com/x/status/1586373251692990464
عمران خان کی جانب سے دائر اس درخواست میں پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے رجسٹرار آفس کے تمام اعتراضات دور کردیئے ہیں، درخواست میں عمران خان نے عدالت سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے اور اپنی نااہلی منسوخ کرنے کی استدعا کی ہے۔
واضح رہے کہ 21 اکتوبر 2022 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل کردینے کا فیصلہ سنایا تھا، اس کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی تھی جس کے بعد متفقہ فیصلہ سامنے آیا، فیصلے کے مطابق عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12ihckhannnahly.jpg